پائی خیل (نامہ نگار) ملک پاکستان کو ترقی کی راہ پرگامزن کرنا مسلم لیگ ن کاطرہ امتیاز اور عوامی خدمت مشن ہے ۔ان خیالات کااظہار مسلم لیگ ن کے ایم این اے حاجی عبیداللہ خان شادی خیل نے یونین کونسل پائی خیل سے نومنتخب چیئرمین عنایت اللہ خان سے پائی خیل ہائوس میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہاکہ موجودہ حکومت ملک کودرپیش بحرانوں سے نکالنے کے لئے اہم کرداراداکررہی ہے۔بلدیاتی الیکشن میں ووٹ کی طاقت سے عوام نے دھرنے کی سیاست کا غرور خاک میں ملادیا۔اورترقی کی راہ میں رکاوٹ ڈالنے والوں کواچھی طرح بے نقاب کردیا۔مسلم لیگ ن کے قائدملک سے لوڈشیڈنگ ،بے روزگاری کاخاتمہ کرکے ملک کوترقی کی راہ پرگامزن کرنے میں کوشاں ہیں ۔بعدازاں انہوں نے میڈیاکے نمائندوںسے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ فیصل آباد دنیا نیوز اور روز نامہ دنیاکے دفترپر حملہ کی شدیدمذمت کرتے ہیں۔کیونکہ یہ حملہ آزادی صحافت پرناکام کاریِ ضرب ہے ۔اس لئے ملزمان کو گرفتار کرکے کیفردارتک پہنچانے میں کوئی کسراٹھانہ رکھی جائے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
Chairman Anayyat Uallah
پائی خیل (نامہ نگار) یونین کونسل پائی خیل سے نومنتخب چیئرمین عنایت اللہ خان نے کہاکہ یوسی پائی خیل کی تعمیروترقی میں کوئی کسراٹھانہ رکھوں گا۔میری کامیابی عوام کی کامیابی ہے کیونکہ عوام نے مجھ پراعتمادکااظہارکرکے کامیابی دلوائی اور آزمائے ہوئے لوگوں کو مسترد کر دیا۔انہوں نے کہاکہ عوامی توقعات پر پورا اترنے کی ہرم مکن کوشش کروں گا۔ساتھیوں کے مشورہ سے یوسی میں ترقیاتی کاموں کاجال بچھا کر پسماندگی کاخاتمہ کروں گا۔انہوں نے کہاکہ میری اوّلین ترجیحات میں تعلیم،صحت ،پینے کے صاف پانی کی فراہمی،نکاسی آب ،سکولوں کی اَپ گریڈیشن جیسے دیگر منصوبے شامل ہیں۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پائی خیل (نامہ نگار) دنیا نیوز کے دفتر پر حملہ کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پریس کلب کے سیکرٹری اطلاعات احمدنوازخان نیازی،ڈسٹرکٹ پریس کلب کے جنرل سیکرٹری محمدیونس خان،موچھ پریس کلب کے صدروسنیئربزرگ صحافی رحمت اللہ خان ہزارے خیل،جماعت اہلسنت حنفی بریلوی سٹی پائی خیل کے ناظم اعلیٰ قاری آصف عنایت اللہ چشتی،حافظ کریم اللہ چشتی نے دنیانیو،روزنامہ دنیاکے دفتر پر دہشتگردی کے واقعہ کی پرزورمذمت کرتے ہوئے کہاکہ آزادی صحافت پرحملہ کرنیوالے دشمن عناصردہشت گردوں کاپوری قوم مل کرخاتمہ کرے گی۔انہوں نے کہاکہ روزنامہ دنیا اور دنیا نیوز نے ہمیشہ صحافتی اقدارکے فروغ کے لئے بھرپورطریقے سے اپنے فرائض سرانجام دیے۔دشمن عناصردہشت گرداس طرح کی گھٹیاحرکات سے حوصلے پست نہیں کرسکتے ۔انہوں نے حکومت وقت سے مطالبہ کرتے ہوئے کہاکہ ملزمان کو جلد ازجلد گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لاکرکیفرکردار تک پہنچایاجائے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پائی خیل (نامہ نگار)عورتوں کاووٹ کاسٹ نہ کرناہماری سابقہ روایت ہے۔تفصیلات کے مطابق یونین کونسل پائی خیل کے عوامی حلقوں نے میڈیاسروے میں اظہارخیال کرتے ہوئے کہاکہ یوسی پائی خیل میں خواتین کے ووٹ ڈالنے پرکسی قسم کی پابندی نہیں بلکہ یہ ہمارے بزرگوں کی ساٹھ سالہ روایت ہے جسے آج تک ہم نے عملی جامہ پہنایاہواہے۔انہوں نے کہاکہ اگرپابندی ہوتی توبلدیاتی الیکشن میں امیدوران اور سپورٹران اپنی عورتوں کاووٹ کاسٹ نہ کراسکتے ۔اس لئے امیدوران اورسپورٹران کی عورتوں نے اپناحق ِ راہ دہی کھل کراستعمال کیااورووٹ ڈالے۔باقی عوام نے اپنی سابقہ روایات کوبرقرار رکھاجس سے باقی عوام کے عورتوں نے ووٹ کاسٹ نہیں کیے۔