سرگودھا (جیوڈیسک) ٹریفک کے بہاؤ اور حادثات کو کنٹرو ل کرنے کیلئے اندرون شہر 14 بازاروں میں موٹر سائیکل رکشے 6 سیٹرآٹو رکشوں کے داخلے پر پابندی کا فیصلہ، ٹریفک حکام نے سمری ڈی سی او کو ارسال کر دی جس میں تشویش کا اظہار کرتے ہوئے بتایا گیا کہ گزشتہ ایک سال کے دوران شہر میں موٹو سائیکل رکشوں کی تعداد میں بھی بے پناہ اضافہ ہوا ہے اور ان کی طرف سے جگہ جگہ سواریاں بٹھانے کی وجہ سے نہ صرف ٹریفک کنٹرول کرنے میں ناکامی ہوئی بلکہ پولیس اہلکار کو دیکھتے ہی یہ ڈرائیورز راستے میں آنیوالی ہر شے یہاں تک کے لوگوں کو روندتے ہوئے اپنے رکشے بھگا لیتے ہیں
یہ امر حادثات کا موجب بھی بنا ہوا ہے۔ قوانین کی پاسداری کیلئے متعدد بار رکشہ یونین سے نشستیں ہو چکی ہیں جن میں ہونیوالے فیصلوں پر یہ لوگ عملدرآمد کیلئے تیار نہیں جس پر مرکزی گول چوک کے اطراف فیصل بازار، شاہین چوک، مسجد شہداء، نوری گیٹ، سٹی روڈ، کچہری بازار، امین بازار، کارخانہ بازار، مسلم بازار سمیت 14 بازاروں میں رکشوں کے داخلے پر پابندی عائد کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔