قصور (محمد عمران سلفی سے) میاں محمد نواز شریف اور میاں محمد شہباز شریف پاکستان کی آن بان اور شان ہیں اور اگر الفاظ اجازت دیں تو ان کی تعریف کرنا سورج کو چاند دکھانے کے مترادف ہو گا ،ان خیالات کا اظہار شمع بٹ سینئر رہنماء مسلم لیگ ن شعبہ خواتین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف نے ہمیشہ پاکستان کی فلاح و بہبود کیلئے کام کیا ہے اور پاکستان کی ترقی اور بہتری ان کی خواہش رہی ہے ،بیرونی ممالک کے دوروں سے پاکستان کی معیشت مستحکم ہورہی ہے ،میڈم شمع نے مزید کہا کہ مسلم لیگ ن ہی واحد ایک ایسی جماعت ہے جو پاکستان کو اندھیروں سے نکال کر روشنیوں میں لا سکتی ہے ،ہمارے مخالفین چاہے جس حد تک بھی چلے جائیں میاں نواز شریف کو پاکستانی عوام کے دلوں سے نہیں نکال سکتے ،بیرونی سرمایہ دوروں میں اعتماد کی فضا پیدا ہو چکی ہے ،اور وہ تیزی سے پاکستان میں سرمایہ کاری کر رہے ہیں اور اسی وجہ سے پاکستان کی معیثت میں بہتری سے بہتری آ رہی ہے ،انہوں نے کہا کہ انشاء اللہ وہ وقت جلد آئے گا جب پاکستانی پاسپورٹ کو دیکھ کر ہر کوئی اسے سلیوٹ کرے گا اور یہ سب کام میاں برادران کی کاوشوں سے ہی ممکن ہو گا۔
پیٹرول کی قیمتوں میں 50 % تک کی کمی اس پات کا ثبوت ہے کہ ملک آہستہ آہستہ مشکلات سے نکل رہا ہے ،اور سابقہ حکومت میں ہونیوالی لوڈ شیڈنگ میں کافی حد تک قابو پا لیا گیا ہے اور بہت جلد لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ کرکے ملک کو اندھیروں سے نکال کر روشنیوں کا جگمگاتا ملک بنا دیا جائے گا ۔محترمہ شمع بٹ نے کہا کہ ملک سے مہنگائی ،بے روزگاری ،لاقانونیت ،کرپشن کا خاتمہ مسلم لیگ ن کی اولین ترجیح ہے ،دہلیز کی سطح پر انصاف کی فراہمی تک میاں برادران چین سے نہیں بیٹھیں گے۔