مسلم قیادت جاگ جائے، کراچی ڈویژن کی جانب سے عشرہ آزادی ِ فلسطین منایا جائے گا، محمد نبیل مصطفائی

Palestine

Palestine

کراچی (خصوصی رپورٹ) انجمن طلبہ اسلام کراچی کے ناطم محمد نبیل مصطفائی نے کہا ہے کہ فلسطین میں اسرائیلی جارحیت کسی صور ت برادشت نہیں کی جائیگی، انہوں نے کہا کہ مصدقہ اطلاعات کے مطابق اب تک فلسطین میں ایک سو سے زیادہ بچے، عورتیں ، بوڑھے اور مرد شہید ہو چکے ہیں، پانچ سو سے زیادہ افراد معذور اور زخمی ہو چکے ہیں، بستیوں کی بستیاں تباہ و برباد کردی گئی ہیں، زخمی بغیر علاج کے دم توڑتے جا رہے ہیں۔

عرب ممالک کی اسرائیل اور امریکہ نواز پالیسی نے قبلہ اول بیت المقدس کو یہودی جاگیر بنا دیا ہے، رمضان المبارک کے مہینہ میں جو کچھ ہو رہا ہے وہ کسی صورت قابل معافی نہیں ہے، انجمن طلبہ اسلام کے فدائین اپنے فلسطینی بھائیوں کے ساتھ ہیں، ہم مسلم امہ کے رہنمائوں اور قائدین سے درخواست کرتے ہیں کہ وہ خواب ِ غفلت سے جاگ جائیں، ورنہ ہر عرب ملک کا وہی حال ہوگا جو لیبیا، عراق، ہمن، مصر، اور دیگر ممالک کا ہوچکا ہے، آپس کی انا پرستی نے مسلم امت کے شیرازے کو بکھیر دیا ہے۔

انجمن طلبہ اسلام کراچی ڈویژن کی عاملہ سے خطاب کرتے ہوئے محمد نبیل مصطفائی نے کہا ہے کہ ہم تمام طلبہ تنظیموں سے یہ درخواست کرتے ہیں کہ وہ چند نکاتی ایجنڈا تیار کریں اور امریکی ایمبیسی کے گھیرائو کے لئے مارچ کا اعلان کریں، اس اجلاس میں جنرل سیکرٹری کراچی سیف الاسلام نے کہا کہ بھارت، امریکہ اور اسرائیل ہمارے ازلی دشمن ہیں اور ان ممالک ک بربادی تک مسلم امت ایک نہیں ہو سکتی ہے،اس اجلاس میں عاملہ کے اراکین، جامعہ کراچی کے ناظم عبداللہ نورانی، جامعہ ہمدرد کے خان شیراز، جامعہ اردو کے بابر مصطفائی نے شرکت کی۔