مسلم لیگ ن تعمیر و ترقی کے لئے عملی اقدامات پر یقین رکھتی ہے۔ چوہدری شبیر احمد

PML N

PML N

کھاریاں : مسلم لیگ (ن) تعمیر و ترقی کے لئے عملی اقدامات پر یقین رکھتی ہے اور عمل جاری بھی ہے ترقی کے دشمن سازشیں کر کے ترقی کی راہ میں رووڑے اٹکانے کی ناکام کوششیں کر رہے ہیں۔

پانامہ لیکس انٹرنیشنل سازش ہے جو کہ سابقہ سازشوں کی طرح ناکام ہو گی میاں نواز شریف صحت یاب ہونے کے بعد فوری طور پر وطن پہنچیں گے اور کمیشن بنا کر اپنا وعدہ پورا کریں گے دھرنوں اور جلسوں سے ملک اور جمہوریت کو فائدہ نہیں بلکہ نقصان ہو رہا ہے عوام نے دھرنوں کی سیاست کو مسترد کر دیا ہے۔

انشاء اللہ تمام سازشیں ناکام ہوں گی اور عوام آزاد کشمیر کے الیکشن میں مسلم لیگ(ن) کو ہی کامیاب بنائیں گے ان خیالات کا اظہار ممبر صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 115 چوہدری شبیر احمد کوٹلہ نے کیا۔

انہوں نے کہا کہ ہم میاں برادران کے تعمیر وترقی اور خوشحالی کے ویژن پر عمل پیرا ہیں اور حلقہ این اے 107، پی پی 115میں اس ویژن کو عملی جامہ پہنا رہے ہیں۔