فیصل آباد : ن لیگ کے لیے نہیں جمہوریت کے سٹینڈ لیا ہے، عوام کو خون چوسنے والوں کا ساتھ نہیں دے رہے بلکہ اس جمہوریت کو بچانے کے کوشاں ہیں جس کے بی بی شہید ہوئی جس کے ذوالفقار بھٹو نے جام شہادت نوش کیا ان خیلات کا اظہار پاکستان پیپلز پارٹی کے راجہ ریاض احمد خاں نے ذرائع سے گفتگو کرتے ہوئے کہا۔
انہوں نے مزید کہا کہ عوام کا مینڈیٹ چوری کرنے والے اب عوام کے سوالوں اور غضب سے چھپتے پھر رہے ہیں انہوں نے مزید کہا پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زارداری عنقریب فیصل میں پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ کرنے والے ہیں ۔اس موقع پر پی پی 65 کے صدر آغا اعجاز احمد نے کہاکہ علاقے گھوکھووال ہمیشہ سے ہی راجہ ریاض کا سب سے فیورٹ علاقہ رہا ہے اور اس بار بھی الیکشن میں پی پی 65 کے حلقہ سے راجہ ریاض کو بھاری مارجن سے کامیاب کروا کر ہی دم لیں گے۔
انہوں نے کہا کہ عوام کا مینڈیٹ چوری کرنے والے اس وقت اپنی کرسی بچانے کے ہاتھ پھیلاکر عوامی تعاون مانگ رہے ہیں اور عوام سے کئے گئے وعدے پورے نہ کرنے پر شرمندہ ہو کرے عوام کو ایک بار پھر بیوقوف نہیں بنا سکتے انہوں نے مزیدکہا پاکستان کی سب سے بڑی عوامی جماعت کانام پاکستان پیپلز پارٹی ہے جو عوام کی خواہشات کی نمائند ہ جماعت ہے انہوںنے مزیدکہاکہا راجہ ریاض کو بھاری لیڈ سے کامیاب کروا کر ثابت کردیں گے کہ پی پی 65 ان کا فیورٹ حلقہ ہے۔
اس موقع پر میزبان میاں اسد اللہ نے ذرائع سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ راجہ ریاض احمد کو خصوصی دعوت دینے کا مطلب علاقے کی عوام اور پارٹی کے درمیان دوریوں کو کم کرنا ہے۔انہوں نے مزیدکہا کہ عوام نے میرے ڈیرہ پر ایک بار پھر ثابت کردیا کہ وہ پاکستان پیپلز پارٹی کے لیے متحد ہیں۔