کراچی (جیوڈیسک) مسلم لیگ فنکشنل نے کراچی میں فوج بلانے کی مخالفت کر دی ہے۔ پیر صدر الدین شاہ راشدی کا کہنا ہے کہ جرائم کی روک تھام کے لئے ٹارگٹڈ آپریشن کیا جائے۔ پارٹی اجلاس کے بعد ذرائع بریفنگ دیتے ہوئے فنکشنل لیگ کے سربراہ پیر صدر الدین شاہ راشدی کا کہنا تھا کہ کہ کراچی میں فوج بلانے کی بات کی گئی تو پھر خیبرپختوانخوا اور بلوچستان میں بھی مطالبہ کیا جائے گا۔
پیر صدر الدین شاہ راشدی نے تجویز پیش کی کہ کراچی میں جرائم کی روک تھام کے لئے ٹارگٹڈ آپریشن کیا جائے۔ پولیس اور رینجرز کو جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائی کے لئے فری ہینڈ دیا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ کارکنوں کو بلدیاتی انتخابات کی تیاریوں کی ہدایت کر دی ہے، بھرپور حصہ لیں گے۔