مسلم لیگ ق کا بھی حکومت کیخلاف میدان میں اترنے کا فیصلہ

Pervaiz Ilahi and Shujat

Pervaiz Ilahi and Shujat

لاہور (جیوڈیسک) مسلم لیگ ق نے بھی حکومت کیخلاف براہ راست میدان میں اترنے کا فیصلہ کیا ہے۔ مسلم لیگ ق کی جانب سے حکومت مخالف مہم کاآغاز جنوبی بنجاب سے کیا جائے گا۔ پہلا جلسہ یکم محرم سے پہلے بہاولپور میں ہو گا۔

محرم کے بعد پنجاب بھر میں ہفتہ وار مسلم لیگ ق کی جانب سے جلسے کئے جائیں گے۔ جلسوں کے انتظامات کیلئے مونس الہیٰ سربراہی میں تین رکنی کمیٹ بناد ی گئی۔ دوسری طرف چودھری پرویز الٰہی اور شجاعت حسین نے لاہور ماڈل ٹاؤن میں عوامی تحریک کے قائد طاہر القادری سے ملاقات کی جس میں دھرنے اور بلدیاتی انتخابات پر گفتگو ہوئی۔ چودھری پرویز الہیٰ نے کہا کہ ان کے طاہر القادری سے کوئی اختلافات نہیں ہیں۔

چودھری پرویز الہیٰ نے پنجاب حکومت پر تنقید کرتے ہوئے شہباز شریف کو دوبارہ مناظر کا چیلنج دیا۔ پنجاب حکومت کے ترجمان زعیم قادری نے ایک بیان میں کہا ہے کہ پرویز الہیٰ کی مناظرے کی بات سورج کو چراغ دکھانے کے مترادف ہے۔ عوام ابھی تک ان کا کرپشن اور بدعنوانی سے بھرا دور حکومت فراموش نہیں کر سکے۔