گوجرانوالہ کی خبریں 22/11/2014

Gujranwala

Gujranwala

گوجرانوالہ (جی پی آئی) مسلم لیگ (ن)کے رہنما رکن صوبائی اسمبلی عمران خالد بٹ نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) آئین پاکستان اور جمہوریت کی محافظ جماعت ہے2015کو الیکشن کا سال قراردینے والے خود کیوں نہیں سمجھتے کہ عوام نے موجودہ حکومت کو2018تک اپنا مینڈیٹ دیا ہواہے ملک ہرروزالیکشن کا متحمل نہیں ہوسکتا وزیراعظم پاکستان میاں محمد نوازشریف اوروزیراعلیٰ پنجاب میاںمحمد شہبازشریف ملک کوروشنی اورترقی کی جانب لے کرجارہے ہیں موجودہ منتخب عوامی جمہوری حکومت کے خلاف سازشیں کرنے والے اپنے غیرجمہوری طرزعمل سے ملک اورعوام کو نقصان پہنچا رہے ہیں ہماراوطن پیاراوطن ہے اس ہرلحاظ سے مضبوط اورترقی یافتہ بنانے کیلئے تمام سیاسی جماعتوں کے قائدین اورہرمحب وطن پاکستانی کا فرض اولین ہے تاکہ اپنی آنے والی نسلوں کو محفوظ اورمضبوط بہترین پاکستان کا تحفہ دے سکیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گوجرانوالہ(جی پی آئی)وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری عبدالمجید نے مہاجرین جموں وکشمیر مقیم پاکستان کے حلقوں پاکستان پیپلزپارٹی کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا لاکھوں ووٹرمہاجرین مقیم پاکستان کو پارٹی سے دورکرنے کے ذمہ دارچوہدری عبدالمجید ہیں مہاجرین وکارکنان پارٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ30نومبر کولاہوربلاو ل ہائوس میں ہونے والی تقریب یوم تاسیس میں وزیراعظم کی آمد کو روکدیا جائے بصورت دیگر وزیراعظم آزادکشمیر کا بڑے بھرپوراندازمیں سیاہ پرچموں سے استقبال کیا جائے گا تاکہ چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو اورشریک چیئرمین جناب محمد آصف علی زرداری کے سامنے ان کے جھوٹوں کا پردہ چاک کیا جائے ان خیالات کا اظہارغلام محی الدین دیوان سابق M.L.A،چوہدری مقبول گجرسابق M.L.A،چوہدری شوکت وزیر علی سابق M.L.A،چوہدری اشفاق گجر،ڈاکٹرمحمد اقبال مجددی ضلعی صدر، پاکستان پیپلزپارٹی آزادکشمیرمیر عبدالقیوم ضلعی صدر،چوہدری ظفراقبال،چوہدری ساجد حسین نے اپنے مشترکہ بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی اوربلاول بھٹو سے پیارکرنے والوں کے درمیان چوہدری عبدالمجید نفرت کی دیوارکھڑی کرنے کی کوشش کررہے ہیں جس میں وہ کامیاب نہیں ہونگے۔انہوں نے کہا غاصب وزیراعظم چوہدری عبدالمجید پیپلزپارٹی کے کارکنان کے حقوق غصب کرکے چین سے نہیں بیٹھ سکتے مہاجرین اپنے وزیراعظم کے سامنے چٹان کی طرح کھڑے نظرآئیں گے اوراب یہ سلسلہ کراچی سے لیکرمظفرآبادتک شروع ہوگا اور30نومبر کے بعد مہاجرین کے نمائندے مظفرآباد اسمبلی کے باہر اوروزیراعظم ہائوس کے باہراپنے غصب شدہ حقوق کیلئے دھرنا دینگے اورغاصب وزیراعظم کیلئے جینا حرایم کردینگے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گوجرانوالہ (جی پی آئی )سنی اتحاد کونسل کے صوبائی سیکرٹری اطلاعات الحاج مولانا محمد اکبر نقشبندی نے کہا ہے کہ سانحہ کربلا کے 95ہجری 25محرم کو شہادت پانے والے امام زین العابدین بیمار کربلا نے کوفہ و شام میں جرات حیدری اور عزم حسینی کا عملی مظاہرہ کیا۔آپ کی سیرت و کردار اور اقوال متلاشیان حق و صداقت کیلئے مینارہ نور رکھتے ہیں۔خانوادہ رسولۖ نے رہتی دنیا تک انسانوںکیلئے ایسے رہنما اصول چھوڑے ہیں۔جنہیں اپنا کر ہر دور کا انسان مشکلات سے چھٹارا حاصل کر سکتا ہے۔امام زین العابدین واقعہ کربلا کے چشم دید گواہ،عزم و ہمت صبر و استقامت کے گوہ گراں اور شہداء کربلا کے خون کے وارث ہیں۔آپ نے سخت اور گٹھن جدوجہد سے دین کی بقاء کیلئے ناقابل فراموس کردار ادا کیا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامع مسجد فاروقیہ میں امام زین العابدین کی یاد میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔جس کی صدارت ڈویژنل صدر الحاج سرفراز احمد تارڑ نے کی۔اس موقع پر مفتی محمد حسین صدیقی،مفتی غلام نبی جماعتی،صاحبزادہ عمار سعید سلیمانی،حافظ محمد منشا قادری،قاری غلام سرور حیدری،حافظ محمد رفیق قادری،قاری محمد اعظم چشتی اور دیگر نے خطاب کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گوجرانوالہ(جی پی آئی )مسلم لیگ ن کے سینئر راہنما و سابق وفاقی وزیر غلام دستگیر خان نے کہا ہے کہ عمران خان نفرتیں پھیلانے کا ایجنڈہ لے کر نکلے ہوئے ہیں ،انہیں اخلاقیات کا لحاظ ہے اور نہ ہی آئین و قانون کی کوئی پرواہ ہے ،وہ اپنی اشتعال نگیزی اور شعلہ بیانی سے گوجرانوالہ کے امن کو خراب نہ کریں اور یہاں آکر الفاظ کا استعمال سوچ سمجھ کر کریں،مسلم لیگ ن کے کارکن پرامن رہ کر سیاسی نابالغوں کی فساد اور انتشار کی سازشوںکو ناکام بنا دیں ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی رہائش پراراکین صوبائی اسمبلی،پارٹی راہنمائوں اور کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،انہوں نے کہا کہ عمران خان خود سیاسی بصیرت سے محروم ہیں اور انکے حواری بھی غیر سنجیدہ اور غیر مہذب گفتگو سے ملک میںسیاسی ماحول کو خراب کرنے کی سازش کر رہے ہیں عمران خان کو یہ بات ذہن نشین کرنے کی ضرورت ہے کہ دھمکی ،گالی اور دھونس سے الیکشن جیتے جاسکتے ہیں اور نہ ہی اس طرح انہیں وزارت عظمیٰ کا منصب مل سکتا ہے وہ اپنے اندر برداشت کی قوت پیدا کریں اور ڈنڈا بردارجتھوں کے ذریعے تبدیلی لانے کا خیال دل سے نکال دیں اور مسلم لیگ ن کی2013 ء کے عام انتخابات میں بھاری مارجن سے فتح کو دل سے قبول کر لیں،انہوں نے مزید کہا کہ لیگی کارکن سیاسی جدوجہد اور قربانیوں کی شاندار تاریخ رکھتے ہیں لیکن عمران خان اور شیخ رشید جیسے لوگ انہیں جان بوجھ کر مشتعل کر رہے ہیں جس کے نتائیج کی ذمہ داری بھی بہرحال تحریک انصاف والوں کی ہی ہو گی، لیگی کارکن پر امن رہ انتشار اور فسادپھیلانے کی کوششوں کو ناکام بنا دیں،اس موقع پر ایم پی اے و سٹی صدر مسلم لیگ ن حاجی عبدالرئوف مغل،ایم پی اے و سٹی جنرل سیکرٹری توفیق احمد بٹ،ایم پی ایز حاجی نواز چوہان،چوہدری اشرف علی انصاری ،سٹی صدر یوتھ ونگ عامر اکرام بٹ،سرپرست ٹریڈرز ونگ نعیم یونس بٹ،حاجی شعیب بٹ،ادریس مغل،خالد ڈار،خالد سعید لون ،ماما شہباز،ذاکر نواب،بائو مالک نذیر،بلال بٹ،آصف مغل اور دیگر بھی موجود تھے۔