مسلم لیگ لیبر ونگ پنجاب کے جنرل سیکرٹری سجاد بلوچ کا ہولناک زلزلے
Posted on September 26, 2013 By Majid Khan لاہور
لاہور : پاکستان مسلم لیگ پنجاب کے لیبر ونگ کے جنرل سیکرٹری سجاد بلوچ و دیگر رہنماؤں نے سندھ اور بلوچستان میں آنے والے ہولناک زلزلے کے نتیجہ میں ہونے والے قیمتی جانوں کے ضیاع پر انتہائی رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ اپنے ایک تعزیتی بیان میں رہنماؤں نے کہا ہے کہ مصیبت کی گھڑی میں وہ اپنے پاکستانی بھائیوں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور ان کی بحالی کیلئے وہ کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں جانے دیں گے۔
رہنماؤں نے پاکستانی قوم اور خصوصاً مخیر اور اہل ثروت حضرات سے اپیل کی ہے کہ وہ اس نازک گھڑی میں اپنے سندھی اور بلوچی بھائیوں کے دکھ درد کو دور کرنے کیلئے دل کھول کر مالی امداد کریں اور انہیں اپنے پاؤں پر دوبارہ سے کھڑے ہونے میں مدد دیں کیونکہ بطور پاکستانی شہری یہ ہم سب کا فرض اولین ہے اور وقت کا اہم تقاضا بھی یہی ہے کہ مصیبت میں گھرے ان پاکستانیوں کی دل و جان سے خدمت کر کے اپنے محب وطن شہری ہونے کا ثبوت دیں۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com