ہم پہلے بھی مسلم لیگی تھے آج بھی مسلم لیگی ہیں اورآئندہ بھی مسلم لیگ ن کے ساتھ وابستہ رہیں گے۔ شیخ وقار
Posted on December 3, 2013 By Majid Khan سٹی نیوز
چکوال(ڈسٹرکٹ رپورٹر)معروف سیاسی ،سماجی و کاروباری شخصیت اور پہلوان گروپ کے رہنما شیخ وقار علی نے کہا ہے کہ ہم پہلے بھی مسلم لیگی تھے آج بھی مسلم لیگی ہیں اورآئندہ بھی مسلم لیگ ن کے ساتھ وابستہ رہیں گے۔ کیونکہ ہماری سیاست کا مقصد عوامی خدمت ہے اور عوام کے مسائل حل کرنے کاجذبہ صرف مسلم لیگ ن ہی رکھتی ہے۔ہفتہ کے روز میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے معروف شخصیت کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن میں واپسی غیر مشروط ہوئی۔
ہم نے شہر کی تعمیرو ترقی کے لیے سینئر پارلیمنٹرین چوہدری لیاقت علی خان کا دوبارہ دست و بازو بننے کا فیصلہ کیا۔ انہوںنے کہا کہ پہلوان گروپ تعمیری سیاست کا قائل ہے اور ہمیشہ عملی کام کیے ہیں۔ ہم نے اپنے عمل و کردار سے ثابت کیا کہ ہم تعمیری کاموںپر یقین رکھتے ہیں۔اسی وجہ سے عوام ہم سے بے پناہ محبت کرتی ہے شیخ وقار علی کا کہنا تھا کہ ہمیں اقتدار کا کوئی لالچ نہیں اور نہ ہی ہمارا مشن اقتدار کا محتاج ہے۔انہوںنے کہا کہ بلدیاتی الیکشن میں پہلوان گروپ مسلم لیگ ن کا حصہ بن کر اپنا کردار ادا کرے گا۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com