کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ(ن) کے صوبائی رہنماء سابق امیدوار صوبائی اسمبلی PS-120عصمت انور محسود نے ملیر 15پر زیر تعمیر فلائی اوور پر تعمیراتی کاموں میں سست رفتاری کے باعث عوامی مسائل میں اضافے کے حوالے سے شکایات پر فلائی اوور پر جاری تعمیراتی کاموں کا معائنہ کرتے ہوئے کہا کہ تعمیراتی کاموں میں سست رفتاری اور اس حوالے سے عوامی مشکلات پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ سندھ حکومت پوش علاقوں میں فلائی اوور اور انڈر پاس چند ماہ میں تو مکمل کرلیتی ہے۔
مگر مضافاتی علاقوں میں ترقیاتی کاموں کا آغاز کرکے اسے چھوڑ دیا جاتا ہے سندھ حکومت بتائے آخر عوام کے ساتھ دوہرا معیار کیوں ہے ملیر 15فلائی اوور کا تعمیرات کام کے آغاز ہوئے دو سال ہوچکے ہیں مگر اب تک یہ فلائی اوور تعمیر نہیں کیا جاسکا جس کی وجہ سے ملیر 15پر 24گھنٹے ٹریفک جام رہتا ہے اور عوام کو آمد و رفت میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔ملیر 15فلائی اوور کے تعمیراتی کاموں کے معائنے پر مسلم لیگ (ن) کے رہنماء عصمت انور محسود نے متعلقہ افسران سے ملاقات کی۔
تعمیراتی کاموں کے حوالے سے تفصیلات حاصل کی اس موقع پر عصمت انور محسود نے سندھ حکومت سے مطالبہ کیا کہ ملیر 15فلائی اوور کے ترقیاتی فنڈ کا جلد اجلد اجراء کیا جائے تاکہ فلائی اوور کی تعمیراتی کاموں کو مکمل کرکے عوام کو مسائل سے نجات دلا ئی جاسکے دورے کے موقع پر مسلم لیگی رہنماء عصمت انور محسود نے ملیر 15پر گھانچی اور مدینہ مارکیٹ کے تاجروں سے ملا قات کی اور اُن سے مسائل سنے تاجر برادری نے بھی فلائی اوور کی تعمیر میں سست رفتاری کی وجہ سے کاروباری نقصانات سے آگاہ کیا
اس موقع پر مسلم لیگ (ن) کے رہنماء عصمت انور محسود نے تاجر برادری اور علاقہ عوام کو یقین دہانی کرائی کے اُن کے مسائل سے سندھ حکومت اور بلدیہ اعظمیٰ کراچی کے حکام کو آگاہ کیا جائے گا اور انشا اللہ ملیر 15فلائی اوور کی تعمیر کو جلد اجلد مکمل کرکے عوام کو سہولت پہنچائی جائے گی۔