مصطفی آباد/للیانی: مسلم لیگ کی قیادت کی طرف سے پیش کئے گئے وفاقی بجٹ میں توانائی منصوبوں کیلئے 205 ارب روپے مختص کرنا زرعی ملک کی اہمیت اور افادیت کے پیش نظر درآمدی ڈیوٹی میں کمی کو خوش آئند قرار دیاہے۔ تعلیم’ صحت ‘زراعت ‘ٹرانسپورٹ اور صنعت و تجارت کے فروغ کیلئے نجی شعبہ میں سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی ہوگی۔
قومی ترقی کی رفتا رتیز ہوگی اور روزگار کے یقینی مواقع پیداہونگے۔ موجودہ حالات میں یہ ایک مثبت متوان عوام دوست اور قومی معیشت کے استحکام کا معاون بجٹ ثابت ہوگا اور اس سے قومی ترقی کے کئی راستے کھلیں گے۔ ان خیالات کا اظہار جزل سیکرٹری مسلم لیگ ن myoلاہور ڈویژن سعید احمد بھٹی نے اپنے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ توانائی کا بحران اب کچھ عرصے کا مہمان ہے ‘مسلم لیگ (ن) کی حکومت اس بحران کو حل کرنے کی تاریخیں دینے کے بجائے عملی منصوبے شروع کر کے اسے ختم کر رہی ہے اوریہی بات مخالفین سے برداشت نہیں ہو رہی اسی لئے کبھی لندن اور کبھی کینڈا میں جمہوریت کے خلاف سازشیں تیار کرتے ہیں لیکن اب ان کو ناکامی ہو گی۔