مسلم لیگ بلدیاتی انتخابات میں ملیر میں بہتر لوگوں کو آگے لائے گی۔ علیم عادل شیخ
Posted on November 5, 2013 By Majid Khan کراچی
کراچی : مسلم لیگ سندھ کے صوبائی سیکرٹریٹ میں مسلم لیگ قائداعظم کے مرکزی سینئر نائب صدر علیم عادل شیخ کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ملیر کے کارکنوں کا اجلاس۔ اجلاس کا آغاز بلدیاتی انتخابات سے قبل ملیر میں کی جانے والی حلقہ بندی پر بحث اور امیدواروں کے انتخاب پر بات چیت کی گئی۔اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے علیم عادل شیخ نے کہا کہ پاکستان کی مضبوطی کے لیے تمام سیاسی جماعتوں کے لیے ہمارے دروازے کھلے ہیں۔ ملیر ایک پسماندہ علاقہ ہے اس وقت یہاں سیاسی ، لسانی اور مذہبی تفریق سے بالا تر ہوکر ملیر کی بہتری کے لیے سوچنا ہوگا ،مسلم لیگ قائداعظم بلدیاتی انتخابات میں ملیر میں بہتر لوگوں کو آگے لائے گی۔
اس موقع پر سیکرٹری ایڈمنسٹریشن سندھ نعیم عادل شیخ بھی موجود تھے جبکہ ملیر سے آئے ہوئے لیگی عہدیدار رائو صالح، ڈاکٹر غلام بروہی ،ریاض پالاری ،چویدری نسیم ،خالق مروت ،خالد محمود،ڈاکٹر سلیم آرائیں ،مومن خان، چوہدری نسیم اور مولانا علی الرحمان سمیت دیگر ملیر سے تعلق رکھنے والے لیگی کارکنوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے کارکنوں سے رائے بھی لی گئی۔علیم عادل شیخ نے مزید کہا کہ مسلم لیگ قائداعظم کے رہنمائوں اور کارکنوں میں اتنی قابلیت اور اہلیت ہے کہ وہ پاکستان کو ہر مشکل دور سے نکال سکیں۔اس کے لیے بلدیاتی انتخاب میں عوام کو چاہیے کہ وہ مسلم لیگ کے کارکنوں اور نمائندوں کو آگے لائیں۔عوام باشعور ہے وہ اپنی مرضی اور قسمت کے فیصلے خود کرسکتی ہے مگر اس کے لیے ضروری ہے کہ ان کے فیصلے کو دھاندلی کرکے نہ چرایا جائے ۔ملیر کے حوالے سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہماری خواہش ہے کہ ملیر کے لوگوں کو روزگار ملے اور یہ حلقہ خوب ترقی کرے۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com