مسلم لیگ (ن) ملک کی کمزور ترین جمہوری جماعت ہے، رپورٹ

Muslim League (N)

Muslim League (N)

اسلام آباد (جیوڈیسک) معروف سماجی تنظیم پاکستان انسٹیٹیوٹ آف لیجسلیٹو ڈویلپمنٹ اینڈ ٹرانسپیرنسی (پلڈاٹ) نے پاکستان کی سیاسی جماعتوں کی داخلی جمہوریت کو عمومی طور پر کمزور قرار دے دیا ہے۔

غیرسرکاری تنظیم پلڈاٹ کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق پاکستان کی سیاسی جماعتوں کے دستور تو جمہوری ہیں لیکن یہ سیاسی جماعتیں ان پر عملدرآمد نہیں کرتیں۔ ملک کی سیاسی جماعتوں میں اندرونی طور پر سب سے زیادہ اظہار رائے کا آزادی جماعت اسلامی میں ہے جہاں جمہوریت کا تناسب 56 فیصد ہے۔ دوسرے نمبر پر پاکستان تحریک انصاف ہے جہاں داخلی جمہوریت 49 فیصد ہے۔

عوامی نیشنل پارٹی میں 46 فیصد، جمیعت علمائے اسلام (ف) اور نیشنل پارٹی میں 43 فیصد، متحدہ قومی موومنٹ میں 42 فیصد جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی میں داخلی جمہوریت 34 فیصد ہے، حکمران جماعت پاکستان مسلم لیگ(ن) کے اندر سب سے کمزور جمہوریت ہے جو صرف 32 فیصد ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کروڑوں روپے خرچ کرنے والی سیاسی جماعتوں کی فنڈنگ اور ان کا آڈٹ کا نظام انتہائی کمزور ہے جسے شفاف بنانے کی ضرورت ہے۔