سرگودھا (جیوڈیسک) مسلم لیگ ن کے سٹی صدر چوہدری عبدالرزاق، ایم پی اے ڈاکٹر نادیہ عزیز، سابق نائب تحصیل ناظم مرزا الیاس بیگ اور قیصر ضیاء کی قیادت میں انقلاب اور آزادی مارچ کے خلاف نکلنے والی احتجاجی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مقررین کا کہنا تھا کہ شیخ رشید اور چوہدری برادران ہوس اقتدار کو بجھانے کیلئے جمہوری نظام تباہ کرنے پر تلے ہوئے ہیں۔
پولیس کے جوانوں کو قتل کرنیوالے کیا محب وطن ہوسکتے ہیں۔ نواز لیگ کی کارکردگی سے خوفزدہ جماعتیں ملک کے جمہوری نظام کو ڈی ریل کرنا چاہتی ہیں۔ خود کش دھماکے روکنا اور ڈالر کی قیمت کو کم کرنا حکومت کے کارنامے ہیں۔