پیرمحل (محمد خرم شہزاد بھٹی )مسلم لیگ (ن) کی حکومت پورے ملک میں ترقیاتی منصوبوں پر تیزی سے کام رہی، وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف نے این اے4 9 کیلئے بھی کروڑوں روپوں کی گرانٹ کی جاری کردی ہے ان خیالات کااظہار رکن قومی اسمبلی چوہدری اسد الرحمن نے پیرمحل میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ کراچی لاہور موٹروے کی تعمیر سے تحصیل پیرمحل کی تقدیر بدل جائے گی، تحصیل پیرمحل سے گزرنے والے موٹر وے پر سروے کا کام شروع ہوچکا ہے، میاں محمدنوازشریف کی دل خواہش ہے کہ کراچی لاہور موٹر وے 2018تک مکمل ہو جائے ،اس منصوبہ کے مکمل ہو نے سے ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ اور تحصیل پیرمحل میں ترقی کا نیا باب کھل جائے گا۔
وزیراعلی پنجاب میاں محمد شہباز شریف نے پیرمحل کا تحصیل درجہ دینے کے بعد ترقیاتی کاموں کے لئے کروڑوں روپوں کے فنڈ ز جاری کرد یئے ہیں پیرمحل شہر و گردونواح کی مضافاتی بستیوں کے لئے 32کروڑوں روپے کی گرانٹ سے میٹھے صاف پانی کے منصوبے پر اس سال کے آخر تک کام مکمل ہو جائے گا،تحصیل پیرمحل میں دفاتروا فسران کی رہائش گاہوں تحصیل کمپلیکس کے لئے اورتحصیل کورٹس کمپلیکس کے قیام کے لئے کروڑوں روپوں کے فنڈز جاری ہو چکے ہیں، سپورٹس کمپلیکس کے 18 کروڑ روپے سے زیادہ کی گرانٹ، پیرمحل شہر اورکمالیہ شہر کے سیوریج سسٹم کی بہتری کیلئے کروڑ و ں روپوں کی گرانٹ۔این اے 94 کی چار اہم شاہر ائوں کو ضلعی حکومت سے لے کر صوبائی حکومت کے حوالے کردیا ہے۔
جن پیرمحل کمالیہ روڈ، کمالیہ براستہ واہگی سندھ یلیانوالی، کمالیہ براستہ جاکھڑا،درکھانہ روڈ پر چک نمبر 753موڑ سے لے کر اڈااروتی میں شامل ہیںجس پر کام جلدشروع ہو جائے گا،فسیکو سب ڈوثیرن میں نئے فیڈز پر کام شروع ہو چکاہے، ، ان منصوبے کی تکمیل سے نہ صرف این اے 94 سے پسماندگی کا خاتمہ ہو گا بلکہ ہزاروں پڑھے لکھے افراد کو روزگار کے مواقع بھی فراہم ہو سکیں گے واضح رہے کہ رمدے خاندان کی سیاست صرف اپنے حلقے تک ہی محدود نہیں بلکہ پاکستان کی تاریخی سیاست میں رمدے خاندان کا کردار ہمیشہ قابل ستائش رہا ہے اور پیرمحل رمدے خاندان کا آبائی شہر ہے اور جسٹس(ر) خیل الرحمن رمدے اور موجودہ ایڈوکیٹ جنرل آف پنجاب چوہدری مصطفٰے رمدے کا تعلق بھی پیر محل کی سر زمین سے ہے۔