مسلم لیگ (ن) کی جب سے حکومت آئی ہے ملک میں ذخیرہ اندوزی اپنے عروج پر ہے، اظہر حسن ڈار
Posted on April 1, 2014 By Majid Khan گوجرانوالہ
گوجرانوالہ: ضلعی جنرل سیکرٹری پیپلزپاٹی میاں اظہر حسن ڈار نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی جب سے حکومت آئی ہے ملک میں ذخیرہ اندوزی اپنے عروج پر ہے، پنجاب حکومت کی طرف سے بنائی گئی کمیٹیاں عوام کے لئے وبال جان بن گئی ہیں، فارمر اور صارف کا استحصال ہو رہا ہے جبکہ مڈل مین بغیر کچھ خرچ کئے لاکھوں کما رہے ہیں اور امیر سے امیر تر ہو رہے ہیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے سیٹلائٹ ٹائون میں منعقدہ تقریب خطاب کرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے کہا کہ کسانوں سے کوڑیوں کے بائو چیزیں خرید کر ذخیرہ اندوزی کر کے صارف کو مہنگے داموں فروخت کیا جا رہا ہے اور یہ سب پنجاب حکومت کے چہیتے ہیں جن کو مسلم لیگ (ن) نے نوازا ہے وہ چیزوں کو سٹور کر کے عوام کو لوٹنے میں مصروف ہیں، کسان سے خریدی ہوئی 10 روپے کی چیز بازار میں 50 روپے کی فروخت ہو رہی ہے، درمیان میں 40 روپے کس کی جیب میں جا رہے ہیں، اگر کسی چیز کی قلت ہو تو اسے بازار میں ناپید ہونا چاہیے نہ کہ مہنگے داموں فروخت ہونی چاہئے۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com