مسلم لیگ (ن) کی حکومت نعروں کی سیاست پر یقین نہیں رکھتی بلکہ عملی کام کرتی ہے۔ سعید احمد
Posted on October 20, 2013 By Majid Khan سٹی نیوز
مصطفی آباد/للیانی : مسلم لیگ (ن) کی حکومت نعروں کی سیاست پر یقین نہیں رکھتی بلکہ عملی کام کرتی ہے۔ مسلم لیگ (ن) آنے والے بلدیاتی انتخابات میں بھرپور طریقے سے حصہ لے گی اور کلین سویپ کرے گی۔ مسلم لیگ( ن) کی حکومت عوام کو بنیادی سہولتوں کی مکمل فراہمی کے لئے اقدامات کررہی ہے۔
موجودہ حکومت واحد سیاسی جماعت ہے جو ہر کام مشاورت سے کرتی ہے۔ وزیراعظم محمد نواز شریف بھرپور طریقے سے عوام کے مسائل حل کر رہے ہیں، وہ جلد ملک کو تمام بحرانوں سے نجات دلا دیں گے اور پاکستانی قوم کا اقوام عالم میں کھویا ہوا مقام بحال ہو جائے گا۔
ان خیالات کا اظہار جزل سیکرٹری مسلم لیگ ن MYOلاہور ڈویژن سعید احمد بھٹی و جزل سیکرٹری مسلم لیگ ن MYOقصور طارق سعید نے اپنے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ میاں نواز شریف نے ہمیشہ مفاہمت’ رواداری کی سیاست کی ہے اورعزم و حوصلے کے ساتھ مسائل کے حل کے لئے آگے بڑھ رہے ہیں آج ملکی حالات قومی یکجہتی کا تقاضہ کرتے ہیں ہمیں قوم کے سلگتے ہوئے مسائل کے حل کے لئے سنجیدگی کے ساتھ حکومت کا ساتھ دینا ہو گا۔
لہذا اسے اپنے پائوں پر کھڑا کرنے کے لئے مسلم لیگ (ن) کی حکومت مضبوط ارادوں کے ساتھ جدوجہد کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج ہمیں صبر اور استقامت سے مسائل سے نجات کیلئے اپنا کردار ادا کرنا ہو گا۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com