مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے اپنے ہر دور اقتدار میں بے مثال اقدامات کی بدولت ملک کی ترقی کی راہ پر گامزن کیا ہے: شیخ یوسف

فیصل آباد: ممتاز مسلم لیگی رہنما وامیدوار سی سی 66 شیخ یوسف اور امیدوار وائس چیئرمین محمد حسین ڈوگر نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے اپنے ہر دور اقتدار میں بے مثال اقدامات کی بدولت ملک کی ترقی کی راہ پر گامزن کیا ہے۔

اب بھی قائد میاں محمد نواز شریف’ وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف بدترین حالات اور وراثتی بحرانوں سے نمٹنے کے لیے دن رات کوشاں ہیں جن پر وہ اپنی بے مثال سیاسی بصیرت کے ذریعے بہت جلد قابو پا لیں گے۔

انہوں نے کہا کہ عوام اس بات سے بخوبی واقف ہیں نہ پیپلز پارٹی کے دور سے موجودہ لیگی دور کا موازنہ کریں تو زمین وآسمان کا فرق نظر نہ آئے گا۔ پچھلے دور حکومت میں بجلی بحران شدید تھا اور گیس بندش سے صنعتیں بند تھیں لیکن اب بجلی کی لوڈ شیڈنگ بھی اعلانیہ اور محدود جبکہ صنعتوں کو گیس بھی نہیں بند کی گئی جس سے مزدور اپنے روزگار پر بحال ہیں۔

انہوں نے کہا کہ باقی ماندہ بجلی کا بحران جلد حل کر لیا جائے گا قوم لیگی حکومت سے امیدرکھے انشاء اﷲ اچھا وقت آنے والا ہ اور ملک بحرانوں سے نکل کر جلد ترقی کی شاہراہ پر گامزن ہو گا۔