مسلم لیگ ن کے اقدامات کی وجہ سے جمہوریت اور فیڈریشن مضبوط ہو رہی ہے۔رانا بابر حسین
Posted on April 23, 2014 By Majid Khan سٹی نیوز, لاہور
لاہور: صوبائی پارلیمانی سیکرٹری برائے خزانہ رانا بابر حسین نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کے اقدامات کی وجہ سے جمہوریت اور فیڈریشن مضبوط ہو رہی ہے، مسلم لیگ ن کی قیادت نے ہر دور میں وفاق کو استحکام بخشا اورپاکستان کو سیاسی، معاشی اورسفارتی میدان میںدرست سمت پرگامزن کیا۔
اپوزیشن والے شعبدہ بازی اورلفاظی سے عوام کا مائنڈ سیٹ نہیں بدل سکتے۔ عوام کا مسلم لیگ (ن) کی قیادت پرگہرا اعتماد ان کے خلوص اوران کی نیک نیتی کانتیجہ ہے۔ اپوزیشن پارٹیوں کا طرز سیاست پاکستان کے قومی مفادات سے متصادم ہے، محاز آرائی سے ملک کو نقصان ہو گا تمام سیاسی جماعتیں حکومت کا ساتھ دیں تاکہ ملک کو بحرانوں سے نکالا جا سکے۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com