مصطفی آباد/للیانی: مسلم لیگ ن نواز شریف لورز فورم این اے138پر غنڈا گرد عناصر کا حملہ۔ فلیکسز سے وزیر اعظم پاکستان نواز شریف کو تصویر کو پھاڑ دیا،ڈی پی او قصور و ایس ایچ او تھانہ مصطفی آباد با اثر افراد کے خلاف کاروائی کرنے سے قاصر، اعلی حکام سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ۔ حلقہ این اے 138سے پاکستان مسلم لیگ ن نواز شریف لورز فورم کے صدر لیاقت علی کے مطابق میں نے پورے گائوں میں نواز شریف لورز فورم کے فلیکسز لگا رکھے تھے کہ محمد زاہد و حامد علی وغیرہ نے فلیکسز پر لگی میاں محمد نواز شریف کی تصویر کی بے حرمتی شروع کر دی میرے منع کرنے پر کہنے لگے نواز شریف تمہارا باپ لگتا ہے کیا۔
ہمیں فلیکسز اتارنے سے کوئی نہیں روک سکتا۔ بعد ازاں جھگڑا شروع کر دیا او ر مجھ پر فائرنگ کر دی جس پر میں بھاگ کر اپنے گھر میں داخل ہو گیا تو غنڈا گرد عناصر نے میرے گھر میں داخل ہو کر مجھے مارنا پیٹنا شروع کر ددیا اور ہوائی فائرنگ کرتے رہے۔ اہل علاقہ کی مداخلت پر موبائل فون و نقدی چھین کر فرار ہو گئے، جبکہ ایک ہفتہ گزرنے کے باوجود ڈی پی او قصور و ایس ایچ او تھانہ مصطفی آباد با اثر غنڈا گرد عناصر کے خلاف کاروائی کرنے سے قاصر ہے، لیاقت علی نے وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف، وزیر اعلی پنجاب میاں محمد شہباز شریف، آئی جی ،ڈی آئی جی ودیگر اعلی حکام سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔