اسلام آباد (جیوڈیسک) مسلم لیگ ن کے پارلیمانی بورڈ کا اجلاس پیر 3 فروری کو اسلام آباد میں طلب کر لیا گیا۔ اجلاس میں سینیٹ انتخابات کے لئے امیدواروں کے ناموں پر غور کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کے پارلیمانی بورڈ کا اجلاس پیر 3 فروری کو مسلم لیگ ن کے مرکزی سیکرٹریٹ اسلام آباد میں سہ پہر 3 بجے ہو گا۔
اجلاس میں سینیٹ انتخابات کے لئے امیدواروں کے ناموں پر غور سمیت امیدواروں کے انٹرویز اور ناموں کو حتمی شکل دینے کے لئے حکمت عملی طے کی جائے گی۔