اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کے زیر صدارت اجلاس جلد اسلام آباد میں ہو گا جس میں دھرنوں اور اس سے پیدا شدہ صورتحال پر غور کیا جائے گا۔
حکومت اور دھرنا دینے والی جماعتوں کے مابین مذاکرات کے بارے بھی تفصیلات رکھی جائیں گی۔ اجلاس میں دھرنوں کے باعث ملک کو پہنچنے والے معاشی نقصانات اور غیر ملکی سربراہان مملکت کے منسوخ ہونے والے دوروں کے بارے میں بھی بات چیت ہو گی۔