مسلم لیگ (ن) کی پارلیمانی پارٹی نے دہشتگردوں کے خلاف آپریشن کی حمایت کردی

Meeting

Meeting

اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیراعظم نواز شریف کی سربراہی میں مسلم لیگ (ن) کی پارلیمانی پارٹی نے دہشتگردوں کے خلاف آپریشن کی حمایت کردی۔

پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں وزیر اعظم نواز شریف کی سربراہی میں مسلم لیگ (ن) کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا، اجلاس میں وفاقی وزراء اور اراکین قومی اسمبلی و سینیٹ شریک ہوئے، اس موقع پر ملک میں امن و امان کی مجموعہ صورت حال اور طالبان سے مذاکراتی عمل سے متعلق امور پر تبادلہ خیال ہوا۔

اجلاس سے خطاب کے دوران وزییر اعظم نواز شریف نے کہا کہ قانون کی حکمرانی حکومت کی اولین ترجیح ہے لیکن ملک کو سیکیورٹی کے شدید خطرات لاحق ہیں، انہوں نے مشکل ترین حالات میں ملک کا اقتدار سنبھالا ہے، 14 سال سے دہشت گردی کے خاتمے کے لئے کوئی پالیسی نہیں بنائی گئی۔

انہوں نے کہا کہ حکومت آئین کو تسلیم کرنے والوں کے ساتھ بات چیت کے لئے تیار ہے، اپنی جانیں قربان کرنے والے پاک فوج کے جوان ہمارے ہیرو ہیں اور ان کا خون ضائع نہیں جائے گا، سیکیورٹی فورسز اور عوام پر حملے کرنے والے ملک اور قوم کے دشمن ہیں اور حکومت عوام کے جان ومال کے تحفظ کی ذمہ داری پوری کرے گی۔