مسلم لیگ(ن) عوامی امنگوں کی ترجمانی کے لئے کام کر رہی ہے، کنول نعمان

لاہور پاکستان مسلم لیگ ن کی رکن پنجاب اسمبلی کنول نعمان نے کہا ہے کہ مسلم لیگ(ن) عوامی امنگوں کی ترجمانی کے لئے کام کر رہی ہے وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے اپنی قائدانہ صلاحیتیوں کے بل بوتے پر انقلاب برپا کر دیا ہے۔

عوام کے جان و مال، عزت چادر اور چار دیواری کی حرمت کے لئے جو اقدامات (ن) لیگ نے کئے ان کی مثال کہیں نہیں ملتی ایسے اقدامات سے عوام میں احساس تحفظ پروان چڑھ رہا ہے اور مسلم لیگ (ن) تعلیم اور صحت کی بہتری کے لئے جنگی بنیادوں پر کام کر رہی ہے۔