مسلم لیگ (ن) سندھ کے رہنماء عصمت انور محسود کی قیادت میں وفد کا مرکزی جنرل سیکریٹری اقبال ظفر جھگڑا سے ملاقات

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صوبائی رہنماء عصمت انور محسود نے سمیع نیازی اور راجا عبداللہ کے ہمراہ مسلم لیگ (ن) کے مرکزی جنرل سیکریٹری اقبال ظفر جھگڑا سے جھگڑا ہائوس میں ملاقات کرکے ان کی عیادت کی اور ان کی جلد صحت یابی کے لئے دعا کی ملاقات میں سندھ کی سیاسی صورتحال اور کارکنان کے مسائل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر مسلم لیگ(ن) کے مرکزی جنرل سیکریٹری اقبال ظفر جھگڑا نے مسلم لیگ(ن) سندھ کے رہنمائوں کو یقین دلا یا کہ وہ صحت یابی کے بعد جلد سندھ کا تفصیلی دورہ کرکے رہنمائوں اور کار کنان خصوصاً ناراض کارکنان سے ملاقات کرینگے اور ان کے مسائل اور شکایات کو ترجیحی بنیادوں پر دور کیا جائے گا۔

اقبال ظفر جھگڑا نے کہاکہ کارکنوں میں مایوسی کا خاتمہ اور مشکل وقت میں پارٹی کے ساتھ قدم سے قدم ملا کر جدو جہد کرنے والے رہنماء و کارکنا ن مسلم لیگ(ن) کا قیمتی اثاثہ ہیں انہوں نے رہنمائوں کو یقین دلا یا کہ قائد میاں نواز شریف کی قیادت میں سندھ کو مسلم لیگ کا قلعہ بنایا جائے گا۔