دہشتگردی قومی ایشو ہے اس پر سیاست نہیں کرنی چاہئے، احسن اقبال

Ahsan Iqbal

Ahsan Iqbal

لاہور (جیوڈیسک) مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے کہا ہے ہم اس وقت انتہائی نازک دور سے گذر رہے ہیں اپنی صفوں میں اتحاد رکھنا چاہئے دہشتگردی قومی ایشو ہے۔

انھوں نے کہا طالبان 10 یا 15 سال قبل ایک گروپ ہوگا مگر اب یہ گروپ کافی پھیل چکا ہے۔ چند مذاکرا ت کے حق میں ہیں تو کچھ مذاکرات کے حق میں نہیں ہیں۔ایم کیو ایم کے رہنما نبیل گبول نے کہا کہ طالبان پاکستان کے آئین کو نہیں مانتے، فوجیوں کو ہلاک کرتے ہیں جو ان کو سپورٹ کرتے ہیں وہ غدار ہیں،جماعت اسلامی جیسی جماعتوں پر پابندی لگنی چاہیے۔

تحریک انصاف کے رہنما شفقت محمود نے کہا کہ جمہوریت میں کسی جماعت پر پابندی عوام لگاتی ہے۔ جماعت اسلامی کے رہنما سلمان بٹ نے کہاکہ پیپلزپارٹی ایم کیو ایم اور اے این پی بنجمن سسٹرز ہیں جو ایک ہی راگ الاپ رہی ہیں، ایم کیوایم نے فوج کیلئے ریلی نہیں نکالی بلکہ چوہدری نثار کے سامنے ہاتھ جوڑنے کیلیے ریلی نکالی ہے۔