مسلم لیگ ن آئی ایم ایف کے نام پر عوام پر مہنگائی کے ڈرون حملے کر رہی ہے۔ ندیم ہارون خان
Posted on October 30, 2013 By Majid Khan سٹی نیوز
مصطفی آباد/للیانی : مسلم لیگ ن آئی ایم ایف کے نام پر عوام پر مہنگائی کے ڈرون حملے کر رہی ہے۔ ن لیگ کی نادان قیادت نے ملک کو جس سٹیج پر پانچ ماہ میں پہنچا دیا ہے اسے واپس اپنی جگہ پر آنے میں پانچ سال درکار ہوں گے۔ بجلی ، پانی، گیس، پٹرولیم و روزہ مرہ مصنوعات میں قیمتوں میں بے جا اضافہ نے عوام کے منہ سے روٹی کا آخری نوالہ تک چھین لیا ہے۔
تحریک انصاف نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ عوام کی آواز بنے گی اور پاکستان کی عوام کو ن لیگ کے مظالم سے نجات دلائے گی۔ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف کے ضلعی صدر ندیم ہارون خان نے پریس کلب مصطفی آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر ملک میں عوام کی حقیقی نمائندہ جماعت بر سر اقتدار ہوتی ہو لوٹی گئی دولت کی پائی پائی واپس لائی جانی تھی۔ مختلف ممالک میں قوانین پاس کئے گئے ہیں جن کے مطابق ملک کی لوٹی گئی دولت واپس لائی جا سکتی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ سردار نبی احمد کی تحریک انصاف میں شمولیت تحریک انصاف کے گلدستہ میں ایک پھول کا اضافہ ہے۔ اگر ن لیگ کو یقین ہے کہ عوام ان کے ساتھ ہے تو بلدیاتی الیکشن جماعتی سطح پر کروانے کا اعلان کرے۔ تحریک انصاف خیبر پختونہ خواہ میں کاگردگی دیکھا کر ملک بھر سے آئندہ الیکشن میں کامیابی حاصل کرے گی۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com