لاہور(پی پی سی) پیپلز پارٹی لاہور کے سیکرٹری اطلاعات عابد حسین صدیقی نے کہا ہے کہ پنجاب میں غیر جماعتی بنیادوں پر بلدیاتی انتخابات کا انعقاد جمہوریت پرشب خون مارنے کے مترادف ہوگا’ مسلم لیگ (ن) نے پہلے تین ماہ میں قوم کو مایوس کیا ہے اور وزیر اعظم کا قوم سے خطاب بھی مایوس کن رہا ہے۔
جس میں قوم کو مسائل کے حل کیلئے حکو متی اقدامات سے آگاہ نہیں کیا پیپلزپارٹی ضمنی اور بلدیاتی انتخابات میں حاصل کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں بلدیاتی انتخابات جماعتی بنیادوں پر کرانے سے پنجاب حکومت کمزور ہونے کا خدشہ تھا اس لئے غیر جماعتی بنیادوں پربلدیاتی انتخابات کرائے جارہے ہیں۔
اور منتخب ہونے والے نمائندوں کوپولیس کے زور پر اپنے ساتھ ملایا جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن نے عام انتخابات سے قبل تبدیلی کے نعرے لگائے لیکن وہ آج کہیں نظر نہیں آرہی انتخابات سے قبل عوام سے یہ بھی کہا گیاکہ منتخب ہونے کے تین ماہ بعد بجلی دیدیں گے لیکن آج کہا جارہا ہے کہ پانچ سال بعد دیں گے۔