مسلم لیگ ( ن) نے ہمیشہ ہر جماعت کے مینڈیٹ کا احترام کیا ہے، محسن لطیف
Posted on August 28, 2013 By Geo Urdu لاہور
لاہور (پی پی سی) پاکستان مسلم لیگ ( ن) یوتھ ونگ لاہور کے صدر و رُکن پنجاب اسمبلی محسن لطیف اور جنرل سیکرٹر ی ساجد چوہان نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ ( ن) نے ہمیشہ عوام سے کئے ہوئے و عدئوں کو پورا کیا ہے اور عوامی کی خد مت کا جذ بہ دیکھ کر پاکستانی عوام نے مسلم لیگ ( ن) کو مینڈیٹ دیا ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ( ن) نے ہمیشہ ہر جماعت کے مینڈیٹ کا احترام کیا ہے۔
او ر عوامی اُمنگوں کے مطابق فیصلے کئے ہیں پاکستان کو بجلی، گیس، اور دیگر مسائل میں دھکیلنے والوں کو جو مینڈیٹ ملنا تھا مل گیا اب پاکستان کی عوام کو مسلم لیگ ( ن) ہی مسائل سے نکالے گی انہوں نے کہا کہ تنقید کر نے والے مسلم لیگ ( ن) سے خوف زدہ ہیں اور عوام کو گمراہ کر نے کی ناکام کو ششوں میں مصروف ہیں۔
جن کو منہ کی پڑ ئے گی کیو نکہ مسلم لیگ ( ن) کی قیادت نے مستقل بنیادوں پر عوامی مسائل کو حل کر نا شر وع کر دیا ہے جس سے عوام کی مشکلات اور پریشانیاں ہمیشہ کے لئے ختم ہو جائے گی انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ( ن) عوامی مسائل کو حل اور پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کر نے کا جذ بہ رکھتی ہے اور پاکستانی عوام کومسائل سے نکال کر ترقی کی راہ پر گامزن کر نگے۔