مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار)1985سے مسلم لیگ کے ساتھ بطور ورکرکام کر رہا ہوں،جب میاں نواز شریف پہلے بار ایم پی اے کے الیکشن میں حصہ لیا تھا، 1992کو جب میاں نواز شریف کی حکومت ختم ہوئی تھی، کوٹ لکھپت جیل میںمجھے تین ماہ نظر بند رکھا گیا،، مجھ پر سیاسی بنیادوں پر دہشت گردی ، وائر لیس چوری ودیگرجرائم کے مقدمات درج ہوئے جو بعد میں خارج ہوئے،مشکلات کے باوجود میاں برادران کا ساتھ نہیں چھوڑا،ان خیالات کااظہار رہنما مسلم لیگ ن ،کوآرڈینیٹر مسلم لیگ ن سپورٹس ونگ، چیئرمین مسلم لیگ ورکرز ایسوسی ایشن، صدر نیو پرنس جمخانہ کرکٹ کلب ،چیئرمین کرکٹرزویلفیئر ایسوسی ایشن پاکستان ملک منظور مانی(کرکٹر) نے پریس کلب مصطفی آباد میں صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے کیا، انہوںنے مزید کہا کہ میری زندگی مسلم لیگ ن اورکرکٹرز کیلئے وقف ہے، ورکروں کے ساتھ بہت زیادہ زیادتیاں ہوتی ہے، پارٹی کی خاطر قربانیاں پیش کرنے والے کارکنان کو ہمیشہ نظر اندازکیا جاتا ہے،موجودہ حالات میں نئے ورکر جو پیسہ والے ہیں جی حضوری کرتے ہیں وہ آگے ہیں جبکہ قربانیاں دینے والے کارکنان کو پیچھے دھکیل دیا گیا ہے،پہلے کارکنان کی خدمات کو دیکھا جاتا ہے موجودہ دور میں سیاست پیسہ والوں کا کھیل ہے، غریب کارکنان تو امیروں کے نعرے لگا کر ہی خوش ہو جاتے ہیں، ملک منظور مانی(کرکٹر) نے مزید کہا کہ سپورٹس میں پسے ہوئے افراد کو منزل مقصود تک پہنچانا میرا مشن ہے، ناقص کرکٹ پر میرے انوکھے احتجاج ریکارڈ ہو چکے ہیں ،میں گدھوں کا جلوس نکال کر انہیں شرم دلاتا ہوں،30.35لڑکے انگلینڈ میںکھیل رہے ہیں جنہوں نے میرے کلب سے ٹریننگ حاصل کی، انہوں نے مزید کہا کہ میاں برادران اور سیاسی جماعتوں کا پاک فوج کے ساتھ مل کر دہشت گردی کے خاتمے کیلئے کوششیں قابل تحسین ہیں،انشا اللہ بہت جلد دہشتگردی کا مکمل خاتمہ ہو جائے گا اور ملک ترقی کرے گا، میاں برادران کامیابی سے حکومت چلا رہے ہیں اوروہ پانچ سال مکمل کریں گے، اور پانچ سال میں دہشت گردی، بیروز گاری، لوڈ شیڈنگ کا مکمل خاتمہ ہو جائے گا ،اور ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہو جائے گا، تمام مسائل کی جڑھ بے روز گاری ہے بیروز گاری کا خاتمہ مسلم لیگ ن کی اولین ترجیح ہے، مفاد پرست عناصر میاں برادران کوسب اچھا کی رپورٹ دے رہے ہیں جو کے سراسر زیادتی ہے، میاں برادران کو سب اچھا کی رپورٹ دینے کی بجائے عوام کے مسائل سے آگا ہ کرنا چاہئے تاکہ مسائل حل کئے جا سکیں، میں حلقہ کی تعمیرو ترقی کے لئے بہت کچھ کرنا چاہتا ہوں لیکن چند مفاد پرست عناصر میرے راستے کی دیوار بنے ہوئے ہیں، اگر میاں برادران مخلص کارکنان اہمیت دیں گے تو کامیابی ان کے قدم چومیں گی، عوام دہشت گردی کے خاتمے کیلئے اپنے ارگر گرد نظر رکھیں، اپنی آنیںوالی نسلیں محفوظ کرنے کیلئے ہر پاکستان کو اپنا اپنا کردار ادا کرنا ہو گا۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار)مصطفی آباد کے پٹرول نایاب ، کھلے پٹرول کی 100روپے میں فروخت جاری،انتظامیہ خاموش، تفصیلات کے مطابق پٹرول سستا ہوتے ہی اٹک پٹرول پمپ کے علاوہ مصطفی آباد اور وڈانہ کے تمام پٹرول پمپوں پر پٹرول ختم ہو گیا، عوام کو شدید مشکلات کا سامنا، جبکہ انتظامیہ کی ملی بھگت سے کھلے پٹرول کی 100روپے فی لیٹر فروخت کا سلسلہ جاری، اہل علاقہ نے ڈی سی او قصور ودیگر اعلی حکام سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے، ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار)معروف سماجی رہنما اقبال آصلیہ کا بیٹا اکرم انصاری کا برادرنسبتی انتقال کر گیا، ہزاروں سوگوروں کی موجودگی میں سپرد خاک، تفصیلات کے مطابق معروف سماجی رہنما اقبال آصلیہ کا بیٹا اورمحمد اکرم انصاری کا برادرنسبتی شوکت علی مختصرعلالت کے بعد انتقال کر گیا ، مرحوم کی نماز جنازہ میں مقامی صحافی ڈاکٹر محمد اسلم مختار اھمد انصاری ،گلزار انصاری ودیگرسیاسی و سماجی جماعتوں کے نمائندو ں کی بڑی تعدادنے شرکت کی اور لواحقین کیلئے صبر اور مرحوم کیلئے مغفرت کی دعا کی ،