لاہور (اصل میڈیا ڈیسک) چیئر پرسن قائمہ کمیٹی داخلہ پنجاب مسرت جمشید چیمہ نے دعویٰ کیا ہےکہ مسلم لیگ پاکستان کے نام سے سیاسی جماعت کی رجسٹریشن کی منصوبہ بندی کی جاری ہے۔
اپنے ایک بیان میں مسرت چیمہ نے الزام عائد کیا کہ نواز شریف نے ملک دشمن بیان دینے پر ایازصادق کی پذیرائی کے لیے طویل ٹیلیفون کال کی، انہوں نے ایاز صادق کو بتایا کہ سجن جندال بھی بیان پر آپ کا شکریہ ادا کررہے ہیں۔
مسرت چیمہ نے کہا کہ شاہد خاقان، احسن اقبال اور ایاز صادق کو ہر حال میں مریم نواز کی پیروی کاحکم دیا گیا ہے جب کہ مسلم لیگ ن نے ایازصادق کو ہیرو کے طور پر پیش کرنے کی بھی منصوبہ بند ی کی ہے اور نواز شریف نے ایازصادق کو مستقبل میں بڑے عہدے سے نوازنے کی بھی یقین دہانی کرادی ہے۔
مسرت جمشید چیمہ نے دعویٰ کیا کہ مسلم لیگ پاکستان کے نام سے سیاسی جماعت کی رجسٹریشن کی بھی منصوبہ بندی کی جاری ہے۔
انہوں نے الزام عائد کیا ہے کہ مریم نواز سجن جندال سے رابطہ کرکے ریاست مخالف ایجنڈے کے لیے ہدایات لے رہی ہیں۔