حکومت اپنے پانچ سال پورے کرے گی: محمد شاہد مغل

Muslim League N

Muslim League N

مصطفی آباد/للیانی: مسلم لیگ ن عوامی مینڈیٹ سے اقتدار میں آئی ہے اور حکومت اپنے پانچ سال پورے کرے گی، عمران خان عوامی مینڈیٹ کا احترام کرتے ہوئے دھاندلی کا ٹوپی ڈرامہ بند کریں، عمران خان آئی ڈی پیز کو چھوڑ کر عوام کو احتجاج پر مجبور کر رہے ہیں، ان خیالات کا اظہار رہنما مسلم لیگ ن محمد شاہد مغل نے اپنے ایک بیان میں کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ میاں برادران کی کوششیں رنگ لا رہی ہیں، وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف اور وزیر اعلی پنجاب میاں محمد شہباز شریف ملک کو بحرانوں سے نکالنے سرگرم ہیں۔ مسلم لیگ ن کی قیادت نے ایک سال کے دوران جس تیزی کیساتھ ملکی مسائل کے حل کیلئے کام کر رہے ہیں ماضی میں اس کی میثال نہیں ملتی، جبکہ لانگ مارچ کا دعوی کرنے والے بیرونی ایجنڈے پر کام کر رہے ہیں۔

مسلم لیگ ن کے ریکارڈ ترقیاتی کام دیکھ کر مخالفین کی نیدیں حرام ہو چکی ہیں۔ عوام اب با شعور ہو چکے ہیں اور جان چکے ہیں کہ مسلم لیگ ن ہی واحد جماعت ہے جو ملک کو بحرانوں سے نکالنے کی بھر پور صلاحیت رکھتی ہے۔