مسلم لیگ ق کا بلدیاتی انتخابات میں حصہ لینے کا فیصلہ

Chaudhry Shujaat Hussain, Chaudhry Pervaiz Elahi

Chaudhry Shujaat Hussain, Chaudhry Pervaiz Elahi

لاہور (جیوڈیسک) مسلم لیگ قائد اعظم نے ضمنی انتخابات میں حصہ لینے کا اعلان کر دیا ہے۔ پارٹی قیادت کا کہنا ہے کہ اتحاد کی سیاست جاری رکھی جائے گی مگر پارٹی کا آزادانہ سیاسی تشخص بھی برقرار رکھا جائے گا۔

مسلم لیگ قائد اعظم کے صدر چوہدری شجاعت حسین کی زیرصدارت پنجاب بھر کے ٹکٹ ہولڈرز ، ضلعی عہدیداروں اور ذیلی ونگز کا اجلاس مسلم لیگ ہائوس میں منعقد ہوا جس میں چوہدری پرویز الہی اور مونس الہی نے بھی شرکت کی۔ اجلاس میں ملکی سیاسی صورتحال اورآئندہ سیاسی حکمت عملی پر غور کیا گیا۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پارٹی ضمنی انتخابات میں حصہ لے گی اور پنجاب بھر میں پارٹی کی ایک کمیٹی تمام اضلاع کا دورہ کرکے پارٹی کو فعال بنانے کے لئے کام کرے گی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پارٹی اپنا آزادانہ سیاسی تشخص برقرار کھے گی تاہم اتحاد کی سیاست کو جاری رکھا جائے گا۔

مسلم لیگ پنجاب بھر میں پارٹی ورکرز کنونشن اور جلسے کرے گی۔ اجلاس سے خطاب میں چوہدری شجاعت حسین کا کہنا تھا کہ جدوجہد ترک نہیں کریں گے۔ عوام کے لئےآواز اٹھاتے رہیں گے جبکہ پرویز الہی کا کہنا تھا کہ حکومت کے عوام دشمن اقدامات کی مزاحمت کی جائے گی۔