گیمبیا (جیوڈیسک) صدر یحییٰ جامح نے ریاستی ٹیلی وژن سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اس اعلان سے گیمبیا کی مذہبی شناخت اور اقدار کا اظہار ہوتا ہے اور اس اقدام سے ریاست کے نوآبادیاتی ماضی سے چھٹکارا بھی مل جائے گا۔
انھوں نے مزید کہا کہ اسلامی جمہوریہ قرار دئیے جانے کے بعد شہریوں پر کسی مخصوص لباس کی پابندی عائد نہیں کی جائے گی اور دیگر مذاہب کے لوگوں کو بھی مکمل آزادی حاصل ہو گی۔