مسلم لیگ فنکشنل نے صوبائی وزیر بلدیات کے اقدامات کی حمایت کردی

Imtiaz Sheikh

Imtiaz Sheikh

مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے جنرل سیکریٹری امتیاز شیخ اور دیگر رہنماں نے فنکشنل ہاس پر ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سندھ کے صحت اور بلدیاتی معاملات میں بدعنوانیوں کے خلاف اویس مظفر کے احکامات کی تائید کرتے ہیں،انہوں نے کہا کہ نئے بلدیاتی نظام میں دیہی علاقوں کی حق تلفی برداشت نہیں کی جائیگی۔

انہوں نے کہا کہ پیرپگارا نے نئے بلدیاتی نظام کیلئے کمیٹی تشکیل دی ہے اور ہم نے حکومت سے کہا ہے کہ بلدیاتی نظام کا ڈرافٹ ہمارے سپرد کیا جائے تاکہ ہم اپن مشاورت مکمل کریں۔ امتیاز شیخ کا کہنا تھا کہ سیکریٹری الیکشن کمیشن نے ضمنی انتخابات کے حوالے سے تحفظات پر فون کیا، اور الیکشن کمیشن نے ممکنہ دھاندلیوں کو روکنے کی یقین دھانی کرائی ہے۔