مسلم لیگ ق کا منشور جھوٹ کا پلندہ ہے اور عوام کو ایک بار پھر بیوقوف بنانے کی سازش کی گئی ہے،روحیل اکبر
Posted on April 8, 2013 By Tahir Webmaster سٹی نیوز
چوہدری شجاعت نے اپنے منشور میں دہشت گردی اور بجلی کی لوڈشیڈ نگ کے خاتمے کو پہلی تر جیح کہا ہے جبکہ پاکستان کی باشعور عوام یہ بخوبی جانتے ہیں کہ ان دونوں لعنتوں کا آغاز اس وقت ہوا تھا جب مسلم لیگ ق مشرف کی گود میں فیڈر پی رہی تھی،جوائنٹ سیکریٹری اطلاعات تحریک تحفظ پاکستان تحریک تحفظ پاکستان کے جوائنٹ سیکریٹری اطلاعات روحیل اکبر نے مسلم لیگ ق کے منشور پر ردعمل کا اظہار
کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ ق کا منشور جھوٹ کا پلندہ ہے اور عوام کو ایک بار پھر بیوقوف بنانے کی سازش کی گئی ہے۔
کیونکہ چوہدری شجاعت نے اپنے منشور میں دہشت گردی اور بجلی کی لوڈشیڈ نگ کے خاتمے کو پہلی تر جیح کہا ہے جبکہ پاکستان کی باشعور عوام یہ بخوبی جانتے ہیں کہ ان دونوں لعنتوں کا آغاز اس وقت ہوا تھا جب مسلم لیگ ق مشرف کی گود میں فیڈر پی رہی تھی۔
اور انہی کی سرپرستی میں دہشت گردی اور لوڈ شیڈنگ جیسی موذی بیماریاں پروان چڑھی تھی اور اب انہوں نے اپنی پروان چڑھائی ہوئی اکاش بیل کو اقتدار میں آکر مزید پروان چڑھانے کا فیصلہ کرلیا ہے مگر اب پاکستانی باشعور عوام انکے دھوکہ میں نہیں آئے گی۔