چودھری شجاعت مسلم لیگ ق کے بلا مقابلہ صدر منتخب

Chaudhry Shujaat

Chaudhry Shujaat

اسلام آباد(جیوڈیسک)چودھری شجاعت حسین مسلم لیگ ق کے بلامقابلہ صدر جبکہ مشاہد حسین سید بلامقابلہ سیکرٹری جنرل منتخب ہو گئے ہیں۔اسلام آباد میں مسلم لیگ ق کی مرکزی جنرل کونسل کا اجلاس ہوا جس میں پارٹی عہدے داروں کاانتخاب کیاگیا۔ چودھری شجاعت حسین بلا مقابلہ صدر اور مشاہد حسین سید بلامقابلہ سیکرٹری جنرل منتخب کرلیے گئے۔

چودھری پرویز الہی صوبہ پنجاب جبکہ جعفر خان مندوخیل بلوچستان کے صدر بن گئے۔ سید قاسم شاہ خیبرپختون خوا کے صدر جبکہ سندھ میں علیم عادل خان صدر منتخب ہوئے۔ حاجی نعیم اللہ فاٹا اور مرزا حسین گلگت بلتستان کے صدر منتخب ہوئے۔رضوان صادق پاکستان مسلم لیگ ق اسلام آباد کے صدر ہوں گے۔ ا س موقع پر چودھری پرویزالہی نے اپنے خطاب میں کہاکہ مسلم لیگ ن نے پنجاب میں ق لیگ کے لوگ توڑکرپانچ سال مکمل کیے۔