فیصل آباد : مسلمان امن پسند قوم ہے اور اسلام صلح رحمی کی تعلیم دیتا ہے تاہم اپنے نبیۖ کی شان میں گستاخی ہرگز برداشت نہیں کر سکتے۔ حکومت گستاخانہ مواد جاری کرنے والے بلاگرز اور ان کی پشت پناہی کرنے والے گستاخ رسولۖ کو فوری طور پر تلاش کر کے نشان بنائے۔ ان خیالات کا اظہار ایوب ریسرچ جھنگ روڈ پر منعقدہ پروفیسر عبدالقوی بغدادی نے نقیب محفل حافظ محمد امجد رسول کی رہائشگاہ پر محفل میلاد مصطفیۖ پر خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر شاہد علی بابر’ سید سمیع الحسن شاہ’ مہر غلام رسول’ شہزاد احمد شیرازی’ محمد عثمان نقشبندی’ محمد زبیر قادری’ حبیب جلالی’ صوفی نذیر احمد الخیری’ محمد عرفان چشتی’ محمد جمال مدنی’ رحمت علی قادری’ محمد عتیق چاند’ جاوید علی سجن ودیگر بھی موجود تھے۔
شاہد علی بابر نے محفل شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسلم امہ کی بقاء خلفاء راشدین کے فوری اصولوں پر عمل کرنے میں ہے۔ جب تک مسلمانوں میں اتحاد نہیں ہو گا اغیار ہمیں ایسے ہی لڑتا رہے گا۔ ردالفساد میں مزید تیزی کی ضرورت ہے۔ سکیورٹی فورسز دہشتگردوں کے سہولت کاروں کے خلاف کارروائی کرنی چاہیے۔ پاکستان اولیاء کرام کی دعائوں کا نتیجہ ہے اور ملک میں صوفی ازم کو فروغ دیکر دہشتگردی کو ختم کیا جا سکتا ہے۔ زمین کا کونہ کونہ تعلیمات محمدیہ اور اسوہ حسنہۖ سے منور ہے۔ یہ ہماری خوش قسمتی ہے کہ ہمیں ایسا رہبر میسر آیا جس کے کردار کی جن وانسان خود گواہی دیتے ہیں۔ حافظ محمد امجد رسول آصف کا کہنا تھا کہ جب تک ہم اپنے ہادی برحقۖ کی تعلیمات پر چلتے رہیں گے، دنیاوی مشکلات ومسائل سے محفوظ رہیں گے۔ دنیاوی مصروفیات اور کاروبار سے وقت نکال کر ہمیں اپنی آکرت سنوارنے کا بھی انتظام کرنا چاہیے۔ محفل کے آخر میں ملک وقوم کی سلامتی کیلئے دعا بھی کی گئی۔