مسلمان میرے سیاسی مخالفین کو منہ توڑ جواب دیں، انتہا پسند نریندر مودی کی اپیل

Narendra Modi

Narendra Modi

لکھنؤ (جیوڈیسک) بھارتی وزارت عظمیٰ کیلیے انتہاپسند بھارتیہ جنتا پارٹی کے امیدوار نریندر مودی نے مسلمان ووٹروں سے کہا ہے کہ وہ ان سیاسی مخالفین کو بھر پور جواب دیں جو یہ الزام لگاتے ہیں کہ نریندر مودی مسلمانوں کے بارے میں متعصبانہ سوچ کے حامل ہیں۔

بھارتی ٹی وی کے مطابق اپنے خلاف الزامات کی نفی کرتے ہوئے نریندر مودی نے کہاکہ ان کے حلقے میں مسلمانوں کی حالت بھارت کے دوسرے علاقوں کے مقابلے میں کہیں بہتر ہے۔

دوسری جانب اے پی پی کے مطابق بھارتی ریاست اتر پردیش کے وزیر اور سماج وادی پارٹی کے رہنماء اعظم خان نے نریندرمودی کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ گجرات کے مسلمان خوف اور دہشت کی وجہ سے مودی کو ووٹ دینے پر مجبور ہیں۔

ووٹ نہ دینے پرمودی کے انتہا پسند مسلمانوں کو تیزاب سے زندہ جلائیں گے، پیرکو نئی دہلی میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ انسانیت کے قاتل کوبھارت کے وزیراعظم بننے کا کوئی حق حاصل نہیں۔