سیدنا عمر امت مسلمہ کے تمام حکمرانوں کیلئے مشعل راہ ہیں: صوفی مسعود احمد صدیقی

Masood Ahmad Siddiqui

Masood Ahmad Siddiqui

لاہور : تنظیم مشائخ عظام پاکستان کے امیراور لاثانی ویلفیئرفاؤنڈیشن کے چیئرمین قائدروحانی انقلاب صوفی مسعود احمد صدیقی المعروف لاثانی سرکار نے مراد رسول ؐ، خلیفہ دوئم، امیر المومنین سرکار سیدنا فاروق اعظم ؓ کے یوم شہادت کی مناسبت سے مرکزی سیکرٹریٹ پر منعقدہ تقریب سے صدارتی خطاب کرتے ہوئے کہاکہ حضرت سیدنا عمرفاروق اعظم ؓ امت مسلمہ کے تمام حکمرانوں کیلئے مشعل راہ ہیں، آپ ؓ کے قبول اسلام سے دین حق کو بے حد تقویت ملی اور دین اسلام کا بول بالا ہوا۔ انہوں نے کہاکہ اللہ تعالیٰ نے حضر ت سیدنا عمرفاروق اعظمؓ کو بڑے ہی علم سے نوزا،خاتم النبیین حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم فر ماتے ہیں میں نے خواب میں دو دھ پیا او ر اس کی سیرابی میر ے ناخنوں تک پہنچ گئی پھر وہ دودھ کا پیا لہ میں نے عمر ؓ کو پکڑادیا صحابہ بیان کرتے ہیں اللہ کے رسولؐ آپ نے اسکی کیا تعبیرکی،فرمایا”علم“۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے تنظیم مشائخ عظام پاکستان کے مرکزی رہنما صاحبزادہ پیر شبیر احمد صدیقی نے کہاکہ سرکارسیدناعمرؓ کی خلافت دراصل ان کی اور اسلام کی اصل پہچان کا سبب ہے۔

پیر الطاف حسین نقشبندی نے کہاکہ سیدنا عمرؓ کا دور مسلمانوں کا سنہری دو رہے اور تاقیامت دنیابھر کے مسلم وغیرمسلم کے لئے قابل رشک دور حکومت رہے گا، جس کی تمنا آج بھی سبھی کرتے ہیں کہ”اے اللہ ہمیں سیدناعمرفاروقؓ جیسا حکمران عطا فرما‘۔پیر سید احمد ندیم شاہ نے کہاکہ حضرت سیدناعمررضی اللہ عنہ کے دور کی مثالیں آج کے غیرمسلم بھی دیتے ہیں اور ان کے نظام کو اپنے لئے مشعل راہ بنا کرترقی کی راہ پر گامزن ہیں۔تقریب سے دیگر مقررین نے بھی خطاب کرتے ہوئے سرکارسیدنا عمرفاروق اعظم ؓ کے سیرت و کردار پر روشنی ڈالی اور خراج عقیدت پیش کیا، جبکہ اختتام پر ملکی سلامتی اور ترقی و خوشحالی کیلئے خصوصی دعابھی مانگی گئی۔