انجمن طلبہ اسلام ایک دستوری و جمہوری جماعت ہے ۔ مفتی جمیل احمد نعیمی

ATI

ATI

کراچی: انجمن طلبہ اسلام پاکستان کے بانی علامہ مفتی جمیل احمد نعیمی نے کہا ہے کہ انجمن طلبہ اسلام ایک دستوری و جمہوری جماعت ہے، دستور اور منشور کے مطابق اراکین انجمن کی اکثریت اور شوریٰ کی اکثریت ہی انجمن کے تمام فیصلوں کی مجاز ہوتی ہے، الیکشن کمیٹی کے تمام اراکین سابق مرکزی صدر فضل رسول شاہ صاحب، رفیق انجمن ریاض نوری صاحب اور شہزاد چشتی صاحب ملتان پہنچ کر الیکشن کی کاروائی کی نگرانی کریں۔

اس موقع پر ناظم سندھ محمد زبیر صدیقی نے بانی انجمن کو تنظیمی صورتحال بتاتے ہوئے کہا کہ انجمن طلبہ اسلام پنجاب بھر کے تمام اراکین بمع پنجاب کابینہ ناظم پنجاب عثمان نورانی، جنرل سیکرٹری پنجاب صاحبزادہ حسیب نظیری کی قیادت میں ملتان تشریف لائینگے، صوبہ سندھ میں کراچی، ٹنڈو الہیار، ٹنڈو آدم، میر پور خاص، میرواہ، شکارپور، لاڑکانہ، سکھر، گوٹکی، ڈگری، نوابشاہ سے تمام اراکین انجمن بھرپور تعداد میں شرکت کرینگے، انجمن طلبہ اسلام بلوچستان سے مرکزی جوائنٹ سیکرٹری دوئم مولانا یعقوب قادری نے کہا ہے کہ ضلع نصیر آباد، خضدار، جعفرآباد سمیت ہر ضلع سے اراکین انجمن ملتان میں مرکزی الیکشن میں شرکت کرینگے، طلبہ کو خصوصی ہدایت دیتے ہوئے بانی انجمن علامہ جمیل احمد نعیمی نے کہا کہ الیکشن کی تمام صورتحال سے مسلسل آگاہ کیا جائے۔

انجمن طلبہ اسلام کے تمام سابق مرکزی صدور اور سابقین و رفقاء نے بلاتفاق 18اپریل بروز ہفتہ جامعہ خیر المعاذ ملتان میں ہونے والے مرکزی الیکشن کی حمایت کا اعلان کیا ہے اور اس کاوش کو سراہا ہے، اس ملاقات میں ناظم سندھ محمد زبیر صدیقی ، ناظم کراچی نبیل مصطفائی، جوائنٹ سیکرٹری کراچی بابر مصطفائی اور دیگر اراکین انجمن نے شرکت کی
جاری کردہ۔