انجمن طلبہ اسلام کے زیر اہتمام جشن آزادی سیمینار منعقد کئے جائینگے

Anjuman Talba Islam

Anjuman Talba Islam

کراچی: انجمن طلبہ اسلام پاکستان کے مرکزی صدر محمد زبیر ہزاروی نے کہا ہے کہ یومِ آزادی کا دن اللہ عزوجل کے کرم اور فضل کا دن ہے ہمیں اس دن شکرانے کے نوافل ادا کرنے چاہیے، ہم پر پاکستان کی محبت فرضِ عین ہے، انجمن طلبہ اسلام کے لئے آزادی کا مبارک موقعہ عید کی مانند ہے۔

یومِ پاکستان پر عاشقانِ پاکستان یاد رکھیں کہ وطنِ پاک دو قومی نظریہ کی بنیاد پر لیا گیا ہے، پاکستان کی اگلی منزل نظامِ مصطفیۖ ہے۔ انجمن طلباء اسلام ملکِ پاک میں مغربی یلغار، لبرل اور سیکولر شدت پسندوں کا مقابلہ کرتی رہے گی، مرکزی و صوبائی کابینہ کو حتمی شکل دینے کے سلسلے میں منعقدہ اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے انجمن طلبہ اسلام پاکستان کے مرکزی صدر محمد زبیر ہزاروی نے کہا کہ اگلے ایک ہفتے میں مرکزی کابینہ، چاروں صوبوں کی کابینہ اور مرکزی مجلس شوریٰ کا اعلان کردیا جائے گا۔

اس کے ساتھ ساتھ مرکزی سرکولر بھی جاری کردیا جائے، جس میں چاروں صوبے بشمول کشمیر کے تنظیمی و تحریکی دورے اور اگلے ایک سال کی منصوبہ بندی بھی جاری کر دی جائے، یوم آزادی و جشن آزادی پاکستان کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ ملک پاک کی ہر تحصیل اور ہر ضلع میں انجمن طلبہ اسلام کے زیر اہتمام جشن آزادی پاکستان کے سلسلے میں کانفرنسس،ریلی، جلسہ، جلوس، پرچم کشائی، اجتمائی شکرانے کے نوافل، درود شریف کے ختم اور جشن آزادی سیمینار منعقد کئے جائینگے۔

کراچی سے کشمیر اور گلگت تک شایان شان طریقے سے جشن آزادی پاکستان منایا جائے گا، خرافات، رقص و سرور اور اللہ کے عذاب لانے والی سرگرمیوں سے بچنے کے لئے طلبہ و طالبات کو روشناس کروایا جائے گا۔