اسلام آباد : انجمن طلباء اسلام کے زیرِ اہتمام عشق ِپاکستان کنونشن کا انعقادکیا گیا جس کی صدارت شہیر سیالوی ناظم اے ٹی آئی اسلام آباد نے کی۔کنونشن کا مقصد طلبہ میں جذبہ ِعشقِ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور جذبہ حب الوطنی بیدار کرنا تھا۔کنونشن میں ملک بھر سے پانچ سو نوجوانوں نے شرکت کی ۔ہوم منسٹر بلوچستان جناب سرفراز بگٹی صاحب نے اپنے خطاب میں کہا کہ بلوچستان کے حالات کا ذمہ دار بھارت ہے جو آئے دن ملک کے غدّاروں کو پیسہ اور اسلحہ فراہم کر رہا ہے لیکن بلوچستان کی عوام کل بھی پاکستان سے پیار کرتی تھی اور آج بھی اپنی جان کا نذرانہ دینے کو تیار ہیں۔
لیفٹیننٹ فیض سلطان شہید کی بہن اور انجمن طلباء اسلام کے وومن ونگ کی ناظمہ ایمان ملک نے گستاخی ِ اہلِ بیت اور آئی آیس آئی کے خلاف بولنے پر جیو نیوز پر پابندی کی قرارداد پیش کی جسے کثرتِ رائے سے منظور کر لیا گیا۔ شہیرسیالوی نے اپنے خطاب میں کہا کہ وزیر ِ اعظم پاکستان کو نریندر مودی کو دورہ ِ پاکستان کی دعوت پہ نظرِ ثانی کر نی چاہیے۔اُن کا کہ کہنا تھا کہ اے ٹی آئی ایک امن پسند تحریک ہے لیکن وطن ِ عزیز کے خلاف کچھ نہیں برداشت کیا جائے گا۔اگر پاک فوج کو ضرورت پڑی تو اے ٹی آئی راولپنڈی اسلام آباد سے ایک لاکھ کارکنان دینے کو تیار ہے۔انہوں نے کہا کہ جن علماء و مشائخ نے پاکستان کے بنانے میں اہم کردار ادا کیا تھا آج ان کا نام ہمارے نصاب میں شامل نہیں کیا گیا۔
اس موقع اے ٹی آئی اسلام آباد کی نو منتخب کابینہ سے حلف لیاگیا۔کنونشن میں APCOMS،یوای ٹی ٹیکسلا ،گجرات یونیورسٹی،نسٹ،اسلامک یونیورسٹی،قائداعظم یونیورسٹی اور دیگر کئی یونیورسٹیز سے طلباء کی کثیر تعدادنے شرکت کی۔فلسطین کے سفیرکاپرُجوش کا استقبال اور ان کے ساتھ اظہار ِیکجہتی کیا گیا ۔کنونشن میں ISF،MSM کے مرکزی عہدیداروں نے بھی شرکت کی۔اس موقع پر بلوچ رہنما عطاء اللہ بگٹی،ملک عزیزالرحمان ،جہانزیب ستی، اور فلسطین کے سفیروں نے جبکہ یسین ملک نے ویڈیو لنک کے ذریعے کشمیر سے خطاب کیا۔۔۔