لاہور: مسلم لیگ ہائوس میں پاکستان مسلم لیگ اور مسلم سٹوڈنٹس فیڈریشن کے یوم تاسیس کے موقع پر کیک کاٹا گیا اور پاکستان کی خوشحالی اور سلامتی کیلئے دعا مانگی گئی یوم تاسیس کی تقریب مسلم لیگ کی شاندار روایا ت کو مدنظر رکھتے ہوئے سینکڑوں ورکروں کی موجودگی میں میاں محمد منیر آرگنائزر مسلم لیگ لاہور اور صدر ایم ایس ایف سہیل چیمہ نے یوم تاسیس کا کیک کاٹا۔
اس موقع پر پاکستان کے حالات کومدنظر رکھتے ہوئے سہیل چیمہ نے پاکستان کی سلامتی اور افواج پاکستان کی خدمات کو سراہنے کی قرارداد پیش کی اور اس موقع پر صدر پاکستان مسلم لیگ چوہدری شجاعت اور چوہدری پرویزا لہٰی کا یوم تاسیس کے حوالے سے بیان میاں محمد منیر نے پڑھ کر سنایا ۔”پاکستان مسلم لیگ پاکستانی سرحدوں اور اساس کی امین ہے مسلم لیگ کی مضبوطی ہی پاکستان کی مضبوطی ہے اور پاکستانی قوم کا اتحاد ، اتفاق وقت کی اہم ضرورت ہے۔
اس موقع پر پاکستان مسلم لیگ کے تمام ونگز مسلم سٹوڈنٹس فیڈریشن ، مسلم لیگ یوتھ ونگ ، مسلم لیگ لیبر ونگ اور مینارٹی ونگ کے عہدیداروں اور کارکنوں کو چوہدری شجاعت نے ہدایات جاری کی کہ مسلم لیگ کے تمام ورکرز دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور ہر قسم کی قربانی دینے کو تیار ہیں اس موقع پرسجاد بلوچ ، رانا محمد ریاض ،شہزاد مغل ، افضال ذیلدار ، فیاض بھٹی ،وسیم قادر ،مقصود گجر ، وسیم رومی دیگر مسلم لیگی عہدیداران نے خطاب کیا۔