کراچی : مسلم اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کراچی ڈویژن کے تحت 11 جنور ی یوم تاسیس ِمسلم اسٹوڈنٹس آرگنا ئزیشن کے حوالے سے “پیام امن استحکا م وطن”پروگرام کل 21جنوری بروز جمعرات زینت محل لان U.P موڑ نارتھ کراچی میں ہوگا۔
یہ بیان مسلم اسٹوڈنٹس آرگنا ئزیشن کراچی کے ناظم صدیق شیرازی اور ناظم عمومی انور علی صدیقی نے اپنے جاری کردہ پریس بیان میں دیا، انہو ں نے کہا کہ مسلم اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے پندرہویں یوم تاسیس کے موقع پر ایم ایس او کراچی نوجوانوں کو پیام امن و استحکام وطن ِپاکستان کے لیے ایک پلیٹ فارم دینا چاہتی ہے۔
انہوں نے ا یم ایس او کے کا رکنان کو کا میاب پندرہ سالو ں پر مبارکباد پیش کی۔ ترجمان ایم ایس او کراچی عنایت اللہ فاروقی کے مطابق “پیام امن استحکا م وطن”پروگرام میں مسلم اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی ناظم اعلی محسن خان عباسی کے علاوہ صوبائی ذمہ دران شرکت کریں گے۔
علاوہ ازیں مذہبی و سیاسیح جماعتوں اور طلبہ تنظیموں کے عہدیدار، صحافی اور مختلف اسکا لرز پرو گرام میں شرکت کریں گے ، تمام اسکول ، کا لجز ، یو نیورسٹیز اور مدارس کے طلبہ کو پرو گرام میں شرکت کی دعوت دی جاتی ہے۔