مسلم اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن غربی کے تحت سالانہ تقریری مقابلہ بسلسلہ تعمیر سیرت سے ذمہ داران کا خطاب

Saimenar MSO KARACHI DIVISION

Saimenar MSO KARACHI DIVISION

کراچی : نبی ۖکی تعلیمات امت کے لیے مشعل راہ ہیں ، آمد مصطفی کا پیغام گھر گھر پہنچانے کا کام ذمہ داری کے ساتھ کریں گے۔ ایم ایس او کا ہر ورکر سیرت رسول کو اپنے اندر اجاگر کرے۔ تحفظ ناموس رسالتۖ کے لیے ایم ایس او کے پلیٹ فارم سے کردار ادا کرتے رہیں گے۔

ان خیالات کا اظہار مسلم اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن صوبہ سندھ کے ناظم عنایت اللہ فاروقی ، کراچی ڈویژن کے ناظم عمومی ملک اشتیاق ، ناظم تربیتی امور عبدالقدیر ، ناظم غربی زون شیر جہان ، ناظم عمومی اسحاق، سابق ناظم کراچی راجہ عبد الرازق و دیگر نے بلدیہ ٹائون میں تعمیر سیرت کے عنوان پر منعقد سالانہ ”تقریری مقابلہ” میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ امت کی راہنمائی تعلیماتِ پیغمبر میں ہے ، نبی ۖکی تعلیمات کو چھوڑ کر امت پریشانیوں میں ڈوبتی جا رہی ہے۔ MSO پیغمبر اسلام کی

تعلیمات کو اجاگر کرنے کے لیے” تعمیر سیرت مہم ” کے ذریعے طلبہ میں شعور و آگہی پیدا کرتی رہے گی۔ مسلم اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن غربی زون کے تحت ہونے والے تقریری مقابلے میں مختلف اسکول ، کالج اور مدارس عربیہ کے طلبہ نے حصہ لیا ۔ جن میں سے پوزیشن حاصل کرنے والے کارکنان کو اعزاز سے نوازا گیا ، اس کے علاوہ بڑی تعداد میں کارکنان نے پروگرام میں شرکت کی۔
جاری کردہ
محمد عادل انصاری
ناظم اطلاعات مسلم اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کراچی ڈویژن
0321-2126867