کراچی (پ ر) مسلم اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن شمالی زون کے تحت تحفظ نظریہ پاکستان سیمینار کا انعقاد ہوا جس میں ایم ایس او کراچی ڈویژن کے ذمہ داران نے خطاب کیا اس موقع پر ایم ایس او شمالی زون کے ذمہ داران و کارکنان کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
جب کہ اسکول مدارس کالج اور یونیورسٹیز کے طلباء نے بھی شرکت کی اس موقع پر سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ایم ایس او کراچی ڈویژن کے ناظم صدیق شیرازی نے کہا کہ طلباء ملک و قوم کا سرمایہ ہیں اور تحفظ نظریہ پاکستان کیلئے طلباء چاہے وہ مدارس کے ہوں یا عصری تعلیمی ادارے کے ہوں ایک پلیٹ فارم پر جمع ہوناپڑے گا تاکہ تحفظ نظریہ پاکستان کا حقیقی معنوں میں دفاع کیا جا سکے۔
اس موقع پر ایم ایس اوکراچی ڈویژن کے ترجمان عنایت اللہ فاروقی ، شمالی زون کے ناظم عافیت صدیقی، احمد جتوئی اور احمد جروارنے کہاکہ نظریہ پاکستان کاتحفظ ہم پر فرض ہے کیونکہ یہ ملک پاکستان بڑی قربانیوں اور تگ و دوکے بعدحاصل ہواہے اس لئے اس کادفاع ہم سب پر فرض ہے۔ جاری کردہ عنایت اﷲ فاروقی سیکریٹری اطلا عات مسلم اسٹوڈنٹس آرگنا ئزیشن کراچی ڈویژن رابطہ:0305-2083795 ای میل inayatf26@gmail.com: