مکہ لمکرمہ امام کعبہ شیخ ڈاکٹرعبد الرحمان السدیس نے کہا ہے کہ مسلمان فتنوں سے دور رہیں، خونریزی کو حرام سمجھیں، جائز نہ مانیں۔ امام کعبہ شیخ ڈاکٹرعبد الرحمان السدیس نے اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ شام میں کیمیائی ہتھیاروں کا استعمال بدترین دہشت گردی ہے،عالمی برداری ظلم کی سرپرستی کرنے والوں کے خلاف موثر کارروائی کرے۔
انہوں نے کہا کہ شامی حکمرانوں نے کیمیائی ہتھیار، زہریلی گیس استعمال کرکے بدترین دہشت گردی کی ہے، انسانی تاریخ میں اس قسم کی دہشت گردی کی نظیر نہیں ملتی۔ امام کعبہ نے کہا کہ مسلمان فتنوں سے دور رہیں، خونریزی کو حرام سمجھیں، جائز نہ مانیں۔